• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

شگفتہ اعجاز کا ’اوزمپک‘ استعمال کی خبریں لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ

شائع November 27, 2025
—فوٹو: انسٓٹاگرام
—فوٹو: انسٓٹاگرام

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن کم کرنے کے لیے ’اوزمپک‘ دوائی کے استعمال کی خبریں لگانے والے چینلز اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

شگفتہ اعجاز کے اچانک وزن کم ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبریں تھیں کہ اداکارہ نے وزن کم کرنے کے لیے ’اوزمپک‘ دوائی کا استعمال کیا۔

ایسی افواہوں کے بعد حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے ’ہم نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ معاملے پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی وہ شدید دکھ سے گزریں، ان کے گھر کا اہم فرد ہمیشہ کے لیے ان سے بچھڑا، جس سے وہ ان کے بچے شدید صدمے سے گزرے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ کس طرح لوگوں کو دوسروں کی زندگی پر اتنی گہری نظر رکھنے اور پھر اس پر تبصرے کرنے کا وقت مل جاتا ہے، ان کے پاس تو اپنی زندگی پر نظر رکھنے کے لیے بھی وقت نہیں۔

شگفتہ اعجاز نے وزن کی کمی کو اپنی زندگی میں پیش آنے والے واقعات سے جوڑا اور وزن کم کرنے کے لیے کسی طرح کی بھی ادویات استعمال کرنے کے دعووں کو مسترد کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے وزن کم ہونے سے متعلق متعدد چینلز اور سوشل میڈیا پیجز نے بے بنیاد دعوے کیے اور تمام دعوے حقائق سے عاری تھی۔

انہوں نے ’اوزمپک‘ کے استعمال کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وزن کم ہونے سے متعلق جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جن چینلز نے ان کے حوالے سے یہ دعوے کیے کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے ’اوزمپک‘ استعمال کیا ہے، وہ ایسے چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔

اگرچہ شگفتہ اعجاز نے وزن کم کرنے کے حوالے سے دعوے کرنے والے چینلز اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

واضح رہے کہ ’اوزمپک‘ نامی دوائی ذیابیطس کے مریضوں کو بھی دی جاتی ہے جب کہ بعض ماہرین اسے وزن کم کرنے کے لیے بھی تجویز کرتے ہیں۔

’اوزمپک‘ نامی دوائی کا استعمال ڈاکٹرز کے مشورے کے بغیر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، اس کے شدید سائیڈ افیکٹس بھی ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025