• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے، صدر

شائع November 29, 2025
— فوٹو: اسکرین گریب/آئی ایس پی آر
— فوٹو: اسکرین گریب/آئی ایس پی آر
— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا، اور ستائیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کیا۔

صدر مملکت نے قومی سلامتی کے بارے میں آگاہی کو تقویت دینے کے لیے شرکا کی لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ستائیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کے موقع پر ارکان پارلیمنٹ، سینئر سول، فوجی افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندے موجود تھے۔

اپنے خطاب میں صدر مملکت نے ورکشاپ کو کامیابی سے مکمل کرنے پر شرکا کو مبارک باد دی اور قومی سلامتی کے بارے میں آگاہی کو تقویت دینے کے لیے اُن کی لگن کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باخبر قیادت، قومی ہم آہنگی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔

آصف علی زرداری نے اختتامی تقریب میں گریجویٹس کو اسناد بھی تقسیم کیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کا مقصد قومی طاقت کے مختلف عناصر کے باہمی تعلق اور جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے حوالے سے شرکا کی فہم کو مزید گہرا کرنا تھا۔

ورکشاپ قومی سطح کے مکالمے کو فروغ دینے، ادارہ جاتی صلاحیت کو بڑھانے اور قومی سلامتی کے لیے پورے ملک کے نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے اہم پلیٹ فارم میں سے ایک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025