اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر سحر خان کا ردعمل
مقبول اداکارہ سحر خان نے اپنی شادی کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی وضاحت کردی۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سحر خان نے شادی کرلی ہے، جس کا آغاز اس وقت ہوا جب اداکارہ نے انسٹاگرام پر مبہم اسٹوری شیئر کی۔
اس اسٹوری میں انہوں نے اپنی آدھی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا چہرہ واضح نہیں تھا اور کیپشن میں لکھا تھا ’بہت بڑا دن‘۔
اس کے بعد مداحوں میں تجسس پیدا ہوگیا اور متعدد افراد نے افواہیں پھیلانا شروع کردیں کہ اداکارہ نے شادی کرلی ہے، جب کہ کچھ نے کہا کہ شادی کسی اور کی تھی۔
بعد ازاں سحر خان نے انسٹاگرام پر اپنی اسی لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ شادی ان کی نہیں بلکہ ان کی دوست کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مداح ان کی شادی کے بارے میں اتنے پرجوش تھے، مگر فی الحال ایسا نہیں ہوا۔












لائیو ٹی وی