• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 18.3°C

مردوں کو خواتین کے مقابلے میں تھراپی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، عنزیلہ عباسی

شائع December 3, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

ماڈل اور اداکارہ عنزیلہ عباسی نے کہا کہ مردوں کو خواتین کے مقابلے میں تھراپی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور اکثر وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے مدد لینے سے گریز کرتے ہیں۔

عنزیلہ عباسی نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مردوں اور خواتین کے رویوں اور تھراپی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی مردوں کو بہت کم دیکھا ہے، جو خود کو بدلنے یا بہتر بنانے کے لیے تھراپی کا سہارا لیتے ہیں۔

عنزیلہ عباسی کے مطابق ان کے شوہر تھراپسٹ ہیں اور ان کے پاس زیادہ تر خواتین ہی تھراپی کے لیے آتی ہیں، جب کہ مرد بہت کم آتے ہیں، حالانکہ مردوں کو خواتین کے مقابلے میں تھراپی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے مدد لینے سے گریز کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین میں قدرتی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ بہت جلدی کسی بھی ماحول کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کر لیتی ہیں اور ان میں سیکھنے اور دنیا کو جاننے کی دلچسپی بھی زیادہ ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں انا زیادہ ہوتی ہے اور اگر کوئی مرد یہ سوچ لے کہ وہ درست ہے تو پھر وہ اپنے آپ کو ہی صحیح سمجھتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عنزیلہ نے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنے کمرے میں ڈرگز کا استعمال کرتا ہے اور اس کے عمل سے معاشرے کو نقصان نہیں پہنچتا تو ہمیں اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے لوگوں کو یہ سبق بھی دیا کہ ہمیں دوسروں کے معاملات میں بولنا چھوڑ دینا چاہیے اور ہر کسی کو یہ سوچنا بند کرنا چاہیے کہ لوگ کیا کہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025