پاکستان میں درمیانے درجے کا زلزلہ

شائع November 6, 2013

 ۔ — رائٹرز فائل تصویر
۔ — رائٹرز فائل تصویر

 اسلام آباد: مشرقی پاکستان میں میں بدھ کے روز ایک درمیانے درجے کا زلزلہ آیا جسے متعدد شہروں میں محسوس کیا گیا تاہم حکام کے مطابق اس میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

ان کے مطابق قصور، لاہور، اوکاڑہ اور سیالکوٹ سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے اے ایف پی کو بتایا کہ زلزلے کا مرکز شمالی ہندوستان میں 50 کلو میٹر زمین کے اندر تھا۔

خیال رہے کہ 2005ء میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 7٫6 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 35 لاکھ بے گھر ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ رواں سال ستمبر میں جنوب مغربی بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 376 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2025
کارٹون : 3 جولائی 2025