شام: دمشق میں اسکول پر مارٹر حملے میں نو بچے ہلاک

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں مارٹر گولے کے حملے کے نتیجے میں نو بچے ہلاک اور ستائیس زخمی ہو گئے۔
سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق پیر کے روز دمشق کے ایک اسکول اور ایک اسکول بس پر باغیوں کے مارٹر گولے لگنے سے ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام بچے تھے۔
سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق پیر کے روز دمشق کے ایک اسکول سینٹ جان پر دہشت گردوں کی طرف سے مارٹر گولے لگنے سے پانچ بچے ہلاک اور ستائیس زخمی ہو گئے۔
سرکاری نیوز ایجینسی صنعا کے مطابق دارالحکومت کے باب شارقی ضلع میں ایک اسکول بس پر مارٹر گولہ لگنے سے بس ڈرائیور سمیت چار بچے ہلاک ہو گئے۔جبکہ بس کے اندر موجود دوسرے چھ بچے اس حملے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے الااخباریہ چینل کو بتایا کہ مرکزی دمشق میں گیارہ بچے زخمی ہوئے ہیں جس میں اکثریت عیسائی بچوں کی ہے۔
دونوں واقعات دارالحکومت کے عیسائی اکثریتی ضلع میں پیش آئے ہیں۔
دارالحکومت کے مضافاتی اضلاع میں صف آرا باغی جنگجو باقاعدگی سے راکٹ اور مارٹر گولے داغتے ہیں جو اموات کا باعث ہوتا ہے۔
شام میں انسانی حقوق کے مبصروں کا کہنا ہے کہ ترکی سرحد سے متصل کرد اکثریتی شہر عین العرب میں ایک خود کش کار بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔