• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سکول دوبارہ کُھل گئے

شائع March 6, 2013

سرکاری سکولوں میں درسی کتب نہ ہونے کی وجہ سے نیا تعلیمی سیشن شروع کرنے میں مشکلات۔ فائل تصویر
سرکاری سکولوں میں درسی کتب نہ ہونے کی وجہ سے نیا تعلیمی سیشن شروع کرنے میں مشکلات۔ فائل تصویر

کوئٹہ: موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں سکول کھل گئے آج طویل تعطیلات کے بعد بچوں نے اسکول میں دوبارہ قدم رکھا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور نجی سکول کھلنے کے کیساتھ ہی سال دو ہزار تیرہ کے تعلمی سیشن کا آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر بچوں میں  بچے سکول کھلنے پر بہت خوش تھے کونکہ انہیں یہاں موج مستی کے بھرپور مواقع میسر تھے

ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد سکولوں میں نئے داخلوں کا سلسلہ جاری ھے بچوں کیساتھ ساتھ والدین بھی بہت خوش ہیں ۔ والدین کا کہنا تھا کہ بچے سکول کھل جانے پر بہت پُرجوش ہیں۔

دوسری جانب سرکاری سکولوں میں حکومت کی جانب سے درسی کتب کی عدم فراہمی کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہوسکا ۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025