• KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C
  • KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C

پنجگور: بی این پی عوامی کے رہنما پر حملہ

شائع April 22, 2013

بی این پی عوامی کے رہنما پر حملہ۔ فائل تصویر
بی این پی عوامی کے رہنما پر حملہ۔ فائل تصویر

پنجگور: بلوچستان نے ضلع پنجگور میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ، بی این پی (عوامی ) کی انتخابی ریلی میں بم دھماکہ ہوا ہے ۔ فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی عوامی کے رہنما اسداللہ بلوچ کی گاڑی جب پنجگور کے علاقے خدابان میں پہنچی تو اسے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکے میں کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

دالبندین اور پنجگور میں ٹارگٹ کلنگ

اس کے علاوہ دالبندین اور پنجگورمیں فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ پنجگور میں کمیونکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کے سب انجینیئر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے عبدالقدیر بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی اور بلوچ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

دوسری جانب دالبندین میں حساس ادارے کے ایک انسپیکٹر کو نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس نے قتل کے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے انسپیکٹر پر اس وقت فائر کھول دئیے جب وہ مسجد سے باہر آرہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025