تربت: سابق وزیر زبیدہ جلال کے گھر پر دستی بم حملہ
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں عسکریت پسندوں نے منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی امیدوار زبیدہ جلال کے گھر پر دستی بم حملہ کردیا۔
زبیدہ جلال نے بذریعہ ٹیلی فون ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ تربت بازار میں واقع سابق وزیر کے گھر پر حملہ کیا گیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب ایک سڑک کنارے بم حملے میں ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عبدالحئی بلوچ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ واقعے میں دو گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایک دیگر واقعے میں شدت پسندوں کی جانب سے گوادر میں ایک اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔












لائیو ٹی وی