آئی جی بلوچستان کے گھر پر خود کش حملہ، چھ ہلاک
کوئٹہ: کوئٹہ میں آئی جی بلوچستان مشتاق سکھیرا کے گھر پر خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ 45 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
جناح روڈ پر مشتاق سکھیرا کے گھر پر کیے گئے خود کش حملے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ خودکش حملہ ایک گاڑی میں سوار تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں 1000 سے 1500 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا جبکہ جائے وقوع پر 15 فٹ گہرا اور 7 فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشتاق سکھیرا کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا جارہا ہے۔
خود کش حملے کے بعد کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم مقام سے چھ راکٹ بھی فائر کیے گئے۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں