خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ قبول نہیں، جے یو آئی
پشاور: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولا نا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا میں شفاف انتخابات منعقد کرانے میں نا کام ہو چکی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو جو مینڈیٹ ملا ہے وہ نا قابل قبول ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نےیبر پختونخوا میں 35 قومی اسمبلی کی نشستیں حاصل کر رکھی ہیں اور صوبے میں دیگر جماعتوں پر اسے برتری حاصل ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان حکومت سازی پر مشاورت بھی ہوئی تھی جسکے بعد صوبے میں ملکر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
پشاور میں پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے پشا ور ، مردان اور کو ہا ٹ میں الیکشن کے دن کھلے عا م دھاندلی ہوئی اور الیکشن کمیشن اسے روکنے میں نا کا م رہا۔
انہوں نے اس موقع پر الزام عائد کیا کہ سوات اور دوسرے اضلاع میں نتائج تبدیل کئے گئے۔
مولانا نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے نتائج کا اعلان کرے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پولینگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کرکے بیلٹ بکس چرائے گئے اور عملے کو یرغمال بنایا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اپنا احتجاج جا ری رکھے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے لئے پی ایم ایل این، جما عت اسلامی اور قومی وطن پا رٹی سے رابطے میں ہیں۔












لائیو ٹی وی