• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

بلوچستان میں دو نیٹو کنٹینر نذر آتش

شائع June 2, 2013

۔۔۔فائل تصویر۔
۔۔۔فائل تصویر۔

 کوئٹہ: عسکریت پسندوں نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اتوار کے دو نیٹو کنٹینروں کو نذر آتش کردیا۔

ایک لیویز اہلکار نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب یہ کنٹینر افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کو ایندھن فراہم کرکے واپس کراچی لوٹ رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے عسکریت پسندوں نے ٹرک پر فائرنگ کی اور بعد میں ان پر آگ لگادی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور واقعے میں جان بچانے میں کامیاب رہے اور آگ لگنے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔

شدت پسندوں کے جانب سے متعدد مرتبہ اسی علاقے میں نیٹو سپلائز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025