مسلسل پانچویں بار ایف سی اے کے تحت کےالیکٹرک صارفین کو فائدہ پہنچا رہا ہے، نیپرا جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں پر اطلاق کیا جاتا ہے، ترجمان کے الیکٹرک
عسکریت پسند تنظیم کیخلاف جنگ جاری رہے گی، غداری کی کوشش کرنے والوں سے پوری قوت سے نمٹا جائے گا، وزیراعظم کا امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس سے خطاب
فیصلے کا مقصد گرڈ صارفین پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے، نظر ثانی شدہ فریم ورک موجودہ نیٹ میٹرڈ صارفین پر لاگو نہیں ہوگا جن کے پاس لائسنس یا معاہدہ ہے، اعلامیہ ای سی سی
اس وقت سب سے بڑی ضرورت قومی یکجہتی کی ہے، جتنا ہمارے اندر اتفاق و اتحاد ہوگا، اتنی دلیری اور اتنی کمٹمنٹ سے افواج پاکستان ان دہشتگردوں کا جلد سے جلد خاتمہ کرے گی، وزیراعظم کا کوئٹہ میں خطاب
قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پیش کی۔ قرارداد پر اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود ہیں۔
مسافروں کی بازیابی کیلئے فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، ہم سب کو ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا، بیرسٹر گوہر کی شہید مسافروں اور ایف سی اہلکاروں کے ورثا سے تعزیت
افسوس ہم دہشتگردی کے خلاف اپنی کامیابی کھو بیٹھے ہیں، مذہب اور آزادی کےنام پر دہشت گردی کرنے والے اپنے حقوق نہیں خون خرابےکیلئے لڑ رہے ہیں، وزیر اعظم کو نیشنل ایکشن پلان 2 بنانے کی تجویز
پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ دہشت گردوں نے خود یرغمالیوں کو چھوڑا، فوج نے نہیں چھڑوایا، جب تک سیاستدان غلطیاں تسلیم نہیں کرتے، ترقی ممکن نہیں، قومی اسمبلی میں خطاب
مجھے یہ کرنا تھا، میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا، اس کے علاوہ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، ہم یہاں ان سے بہت دور بیٹھے ہیں، ڈاکٹر یاسمین لاری کی ڈان سے گفتگو۔
جناح اور انڈس ہسپتال میں اس سال ریبیز سے 3،3 اموات ہوچکیں، ریبیز سے تازہ ترین موت منگل کو انڈس ہسپتال میں ہوئی، 40 سالہ مریض کو 2 ماہ قبل پنوعاقل میں آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔
وزیر تجارت جام کمال کی مسقط میں اومانی ہم منصب قیس الیوسف سے ملاقات، زراعت، فوڈ سیکیورٹی اور مینوفیکچرنگ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اعلامیہ وزارت تجارت
تھانہ سمن آباد کی پولیس نے گرفتار منشیات فروشوں کو چھوڑ دیا، 6 کلو افیون اور چرس بیچنا چاہتے تھے، تھانے پر چھاپے میں منشیات برآمد کرلی گئی، مقدمہ درج
امریکی قونصلیٹ جنرل نے اپنے اسپیشل ایجنٹ کرسٹوفر پیٹرسن کے توسط سے شکایت درج کرائی، ملزم کو گلزار ہجری سے پکڑا گیا، عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
آئی ایم ایف مشن کو بتایا گیا کہ پنجاب 12.5 ایکڑ اور سندھ 25 ایکڑ سے کم زرعی اراضی پر ٹیکس نہیں لے گا، پختونخوا اور بلوچستان میں زرعی آمدن نہ ہونے کے برابر ہے، ذرائع