طالبان حکومت یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو، اپنے شہریوں کا تحفظ کریں گے، اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا جائے گا، بیان
دنیا میں جیسے سرحدیں ہوتی ہیں پاک افغان سرحد بھی ایسے ہی ہونی چاہیے، تاکہ کوئی بھی منہ اٹھا کہ اپنی مرضی سے سرحد عبور نہ کرسکے، خواجہ آصف، ایکس پر بیان
میران شاہ روڈ پر نصب کی گئی بارودی سرنگ پھٹنے کے بعد دہشتگردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے، حملے میں حوالدار دوست محمد خان شہید جبکہ سپاہی شمیم خان زخمی ہوئے، ترجمان بنوں پولیس
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کی قیادت میں وفد نے اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
مارے گئے ملزم کے گرفتار ساتھی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل معلومات کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کی، اس دوران ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی
وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی دعوت مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہے، وزارت خارجہ
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل افریدی، پیپلز پارٹی کے ارباب زرک، مسلم لیگ (ن) کے سردار جہان اور جے یو آئی (ف) کے مولانا لطف الرحمٰن نے کاغذات جمع کرادیئے۔
گورنر خیبرپختونخوا، گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب ، سندھ و بلوچستان نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
پاکستان کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے چوکس ہیں، اگر طالبان حکومت نے بھارت کے ساتھ ملکر خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھی تو چین سے نہیں بیٹھیں گے، بیان
والدین سے اپیل ہے وہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلَوائیں، پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں، نیشنل ای او سی
وفاقی دارالحکومت میں مارگلا روڈ، جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو، کورنگ روڈ سے بنی گالا تک، جناح روڈ سے پارک روڈ تک کی سڑکیں کھل گئیں، ہم ابھی آگے نہیں بڑھے، رہنما ٹی ایل پی
پاک-افغان سرحد پر طالبان حکومت کی بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین خلاف ورزی ہے، طالبان فورسز کے برعکس ہم اپنی دفاعی کارروائیوں میں انتہائی احتیاط برت رہے ہیں، ہماری کارروائیوں کا ہدف پرامن افغان شہری آبادی نہیں، نائب وزیراعظم
قوم کے دل میں یہ سوال تھا ہم کب تک جوان سپوتوں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے، ہر دل میں یہ بات تھی کہ اس کا جواب دیا جانا چاہیے اور اتنا ہی موثر دیا جانا چاہیے جتنا جواب کل دیا گیا، وزیراعظم کے مشیر کی پریس کانفرنس
فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان خطے کے امن اور استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت آصف زرداری
صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب, ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا, وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل اسمبلی کی حاضری کے لیے گھنٹی بجاکر دروازے بند کر دیے جائیں گے
123 ایسے افغانی ہولڈنگ سینٹرز منتقل، یکم اپریل سے اب تک تقریباً 42 ہزار 913 افغان شہریوں کو واپس بھیجا چکا ہے، پولیس واپسی میں انسانی وقار کو یقینی بنا رہی ہے، آئی جی پنجاب
دونوں ممالک نے آئی ٹی تعلیم، نوجوانوں کے تبادلے کے پروگرامز، مشترکہ تربیتی اقدامات اور کھیلوں کے مقابلوں میں تعاون پر اتفاق کیا تاکہ مہارتوں کے فروغ اور عوامی روابط کو بڑھایا جا سکے۔
پاک-افغان فورسز کے درمیان فائرنگ اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور مسافروں کیلئے بند، مال بردار گاڑیاں لنڈی کوتل منتقل
افغان فورسز کے بٹالین ہیڈکوارٹرز، کئی پوسٹس، اسپین بولدک سیکٹر میں عصمت اللہ کرار کیمپ مکمل تباہ، وہی جواب دیں گے جو بھارت کو دیا تھا، محسن نقوی کا مسلح افواج کو خراج تحسین
پاکستان نے بارہا افغانستان میں موجود ’فتنۃ الخوارج‘ اور ’فتنۃ الہند‘ جیسے دہشت گرد عناصر کے بارے میں معلومات شیئر کیں، جو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، اعلامیہ