’جب ملک سیلاب کے نقصانات کی زد میں ہے ایسے میں پی ایم ڈی اور تمام صوبوں کے پی ڈی ایم اے کو بادل پھٹنے سے کیا چیز بنتی ہے اور کیا نہیں پر جھگڑتے دیکھنا پریشان کن تھا‘۔
شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں این ڈی ایم اے کو طوفانی بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کا حتمی جائزہ لینے، خیبر پختونخوا کے متاثرین میں امدادی اشیا کی تقسیم کا جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
خیبرپختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 341 افراد جاں بحق اور 178 افراد زخمی ہوئے، مجموعی طور پر 420 گھر وں کو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا، نقصانات کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جائیگی، مصدق ملک اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی مشترکہ پریس بریفنگ
اجلاس کے دوران ترقی پذیر ممالک کے لیے گرین فنانسنگ اور دیگر سہولیات تک منصفانہ رسائی کی ضرورت پر زور دیا، وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک
پاکستان پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کی جدوجہد میں قیادت کے لیے تیار ہے تاکہ ہماری آئندہ نسلیں دریاؤں، زمین اور فضاؤں کو زہریلے فضلے سے پاک ورثے میں پائیں، وفاقی وزیر کا جنیوا میں تقریب سے خطاب
کئی مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں، زرعی پانی کی نہریں، پُل تباہ، ہزاروں لوگ پینے کے پانی سے محروم، اتوار کے سیلاب کا حجم 2018 کے بعد نالے میں سب سے زیادہ تھا، حکام
سیلاب نے قراقرم ہائی وے کی حفاظتی دیواروں کو نقصان پہنچایا اور زرعی زمین کو بھی تباہ کیا، مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے درجنوں گھروں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، حکام کا انتباہ
پاکستان کو موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے سالانہ 50 ارب ڈالر درکار، اقدامات نہ کیے گئے تو موسمی حالات سے 2050 تک ملک کو ایک ہزار 200 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے، تحقیق
ایسا راستہ تلاش کرنا ہوگا جس کے ذریعے ماحولیاتی نظام کو تباہ اور سمندروں کو آلودہ کرنے والے عالمی بحران سے نمٹا جا سکے، پلاسٹک بنانا بند کرنا ہوگا، ماہرین
حکومت کا روایتی گاڑیوں کی فروخت پر 3 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کے بعد 100 ارب مالیت سے ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک موٹرسائیکلیں، 3 ہزار 170 لوڈر رکشے متعارف کرانے کا فیصلہ
رسائی مشکل ہونے کی وجہ سے سڑک کی بحالی فوری طور پر ممکن نہ ہوسکی، جس کے باعث گلگت اور چترال کے مابین زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان
بابو سر ہائی وے پر 14 دنوں سے جاری سرچ آپریشن ختم ہو چکا ہے، تمام گاڑیاں ملبے سے نکال لی گئیں، مگر لاپتا افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، ترجمان گلگت بلتستان حکومت
موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو مربوط اقدامات کرنا ہوں گے، شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
قراقرم پہاڑی سلسلے کی بلند و بالا چوٹیاں غیر معمولی حد تک خطرناک بن گئیں، 200 مہم جو رواں سال مہم شروع نہ کرسکے، برف کی مقدار کم ہونے سے پہاڑ نسبتاً خشک ہوچکے، رپورٹ
مائیکرو پلاسٹک ہوا، پانی اور خوراک کے ذریعے ہماری سانس اور خوراک کے نظام میں شامل ہو کر تقریباً ہر چیز میں پہنچ چکے ہیں، ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان حماد نقی
کم پانی کی آمد سے منگلا ڈیم میں پانی روزانہ صرف چند انچ ہی بڑھ رہا ہے، اس صورتحال کے نتیجے میں آئندہ ربیع کے موسم میں 25 فیصد پانی کی کمی واقع ہو سکتی ہے، ماہرین
استور، دیامر، گلگت، غذر، شگر، اسکردو، گانچھے اور ہنزہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
ضلع غذر کی وادی اشکومن میں فیض آباد، دادا آباد دیہات کے 8 مقامات پر اچانک سیلاب آیا، ہزاروں کینال زرعی زمین، اسکول، عبادت گاہ، فیکٹریاں اور سڑکیں متاثر ہوئیں، جی بی ڈی ایم اے
لیہ، راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان اور جھنگ کے اضلاع متاثر، مکانات، کھڑی فصلیں تباہ، گائیڈ بند میں دراڑ پڑ گئی، صوبے میں 152 مجموعی اموات ریکارڈ، خیبر پختونخوا، گلگت اور کشمیر میں بارشیں متوقع