خیبر ایجنسی : نیٹو ٹرمینل پرعسکریت پسندوں کا حملہ پسپا
پشاور: پاکستان کے شمال مغرب میں سیکورٹی فورسز نے نیٹو کے سپلائی ٹرمینل پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک جبکہ باقیوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
سرکاری افسر علی شیر نے بدھ کو بتایا کہ حملہ افغانستان سے متصل خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں ہوا۔
شیر کے مطابق، مارٹر اورخود ساختہ اسلحہ سے لیس بارہ کے قریب عسکریت پسندوں نے ٹرمینل پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔
ایک انٹیلجنس افسر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فرنٹیئر کارپس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو ایک ساتھی کی لاش چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
افغانستان میں نیٹو فورسز کے لیے تیل اور خوراک کے ساتھ ساتھ ہر طرح کا ساز و سامان لے جانے والےنیٹو سپلائی ٹرک کراچی سے افغانستان بارڈر تک جاتے ہوئے اکثر عسکریت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں۔
بندرگاہ سے محروم افغانستان کے لیے پاکستان کی راہ داری انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔
ماضی میں امریکا اور پاکستان کے درمیان کشیدہ حالات کی وجہ سے یہ راہداری معطل بھی رہ چکی ہے۔