بلی کا سر قلم کرنے پر چینی آگ بگولہ

شائع May 29, 2014
--- اے ایف پی فائل فوٹو
--- اے ایف پی فائل فوٹو

چین میں ایک خاتون کو بلی کے بچے کا گلا کاٹنے اور اس کی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے پر شدید مشکلات اور تنقید کا سامنا ہے ۔

ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لاکھوں چینی افراد نے اس عمل پر آگ بگولہ ہو گئے کا اظہار کیا ہے اور کچھ نے تو خاتون کو 'پاگل' تک قرار دے دیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں اے ایف پی کا کہنا ہے کہ مقامی اخبار چائنہ ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنوبی صوبے گوانگ ڈینگ میں ایک خاتون نے ایک مہینہ قبل ایک بلی کا بچا خریدا اور ایک ہفتے پہلے اپنے باتھ روم میں اس کا سر قلم کر دیا۔

خاتون نے بلی کا سر قلم کرنے کے بعد اس کی تصاویر کو چین میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ سینا ویبو پر پوسٹ کر دیا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ خاتون نے انٹرنیٹ پر شدید مخالفت اور تنقید کے بعد وہ تصاویر ہٹا دیں اور اپنے عمل پر معذرت سے بھرا خط بھی پوسٹ کیا ۔

خاتون کا خط میں کہنا ہے کہ اسے اپنے باپ کے کسی خاتون کے ساتھ 'تعلقات' پر شدید غصہ تھا اور اس نے کافی زیادہ شراب پی رکھی۔

اخبار کے مطابق خاتون کے خط پر 60 ہزار سے زائد کمنٹس آ چکے ہیں جن میں سے بیشتر میں خاتون کو اب بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

منور علی شاہد May 30, 2014 01:52am
چین میں بلی کے سر قلم کرنے پر وہاں کے لوگوں نے جس طرح کا ردعمل ظاہر کیا وہ قابل ستائش ہے.حقیقت میں لوگوں نے عورت کے فعل کی مزمت کی جو اس نے ایک معصوم جانور کے ساته کیا اور پهر اس کو معافی مانگنی پڑی.یہ طرزعمل ان کے شعور کا ثبوت ہے.پاکستاں میں تو انسانوں کے ساته ایسے واقعات ہو رہے ہیں لیکن عوامی ردعمل کچه بهی نہیں.یہ بہت شرمناک بات اور رویہ ہے.

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025