شام: حما میں کار بم دھماکہ، 34 ہلاک
دمشق: شام کے صوبے حما میں آج جمعہ کے روز ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم 34 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ملک کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ بم دھماکہ صوبہ حما میں حکومتی زیرِ کنٹرول والے ایک گاؤں میں ہوا ہے۔
شامی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے اس حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسلامک فرنٹ نامی ایک باغی اتحاد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
تنظیم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ ایک ریڈیو کی مدد سے کیا گیا ہے جس کا نشانہ بشار الاسد کی فوج تھی۔
شامی مبصرین کا کہنا ہے کہ بم حملے میں 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں عام شہری اور سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
مبصرین کے مطابق اس واقعہ میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو بھی حمس میں بھی ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں کم سے کم 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔