انڈیا: آئل اینڈ گیس پلانٹ میں دھماکہ، 16 افراد ہلاک

شائع June 27, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

دہلی: ہندوستان کی مشرقی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گوڈاوری میں آج جمعہ کی صبح آئل اینڈ گیس کارپوریشن کے ایک پلانٹ میں پائپ لائن میں دھماکہ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 13 لاشوں کو پلانٹ سے نکالا گیا ہے، جبکہ امدادی کام جاری ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔

ہندوستان کے ایک اور خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی علی الصبح پیش آیا ہے۔

دوسری جانب ریاست کے گورنر نے واقعہ کی تفتیش کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ اس طرح کا حادثہ دوبارہ نہ پیش آئے۔

پائپ سے تقریبا 200 میٹر کے رقبہ میں آگ کی اونچی اونچی لپٹیں اٹھ رہی ہیں۔ حادثے کے بعد آس پاس کے گاؤں کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025