تبت: بس حادثے میں 44 افراد ہلاک

شائع August 10, 2014
امدادی کارکن بس حادثے میں ہلاک اور زخمی افراد کو بس سے باہر نکال رہے ہیں، اے پی فوٹو۔۔۔
امدادی کارکن بس حادثے میں ہلاک اور زخمی افراد کو بس سے باہر نکال رہے ہیں، اے پی فوٹو۔۔۔

بیجنگ: سیاحوں کی ایک بس ہفتہ کو دو گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد تبت کی وادی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے ژنگہو کے مطابق 55 نشتوں پر مشتمل بس میں 50 مسافر سوار تھے۔ بس 10 میٹر بلندی سے کھائی میں گری۔

حادثہ چین کے زیر انتظام تبت کے دارالحکومت لہاسا کے مغرب میں واقع نائمو کاؤنٹی میں پیش آیا۔

بس میں سیاح سوار تھے جن کا تعلق چین کے مشرقی علاقوں سے تھا۔

ژنگہو کی ویب سائٹ پر بس کو الٹا ہوا دکھایا گیا ہے اور امدادی کارکن زخمیوں کو بس سے باہر نکال کر لہاسا کے ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

پولیس نے ٹریول ایجنسی اور وکل ٹور کمپنی کے مینیجرز کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سڑک حادثے چین میں ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کے سدباب کے لیئے مقامی حکومت نے ایک ہنگامی اجلاس میں متعلقہ حکام کو اس طرح کے حادثات سے بچنے اور سفر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025