کروم سے 'اوکے گوگل' وائس کمانڈ فیچر ختم

شائع October 18, 2015
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

گوگل نے اپنے براؤزر کروم سے 'اوکے گوگل' وائس کمانڈر فیچر ختم کردیا۔

وینچر بیٹ کے مطابق زیادہ تر لوگ اس فیچر کا استعمال نہیں کررہے تھے اس وجہ سے گوگل نے اسے براؤزر سے ختم کردیا ہے تاہم یہ تبدیلیاں موبائل یا گوگل بکس کے لیے نہیں کی گئیں۔

اس فیچر کو ایک ایکسٹینشن کے ذریعے نومبر 2013 میں متعارف کروایا گیا تھا۔ اس کو انسٹال کرنے کے بعد آپ 'اوکے گوگل' کہنے کے بعد اپنے براؤزز کو اپنے آواز کے ذریعے کمانڈ دے سکتے تھے۔

لانچنگ کے موقع پر گوگل کا کہنا تھا کہ یہ فیچر اس وقت کام آئے گا جب آپ اپنے لیپ ٹاپ پر کچھ براؤز کرنا چاہتے ہیں تاہم آپ کے دونوں ہاتھ مصروف ہیں (جیسے کھانا پکاتے ہوئے)۔

تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کے زیادہ تر لوگ اپنے موبائل پر اس فیچر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تاہم کمپیوٹر پر یہ صورت حال نہیں ہے۔

اس فیچر کو کروم 46 کی لانچ پر ختم کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس اپ ڈیپ میں کروم نوٹیفیکیشن سینٹر کا بھی خاتمہ کردیا گیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

anis Oct 18, 2015 10:35pm
kis nay kaha nhe hy .mery walay to hay
anis Oct 18, 2015 10:35pm
kis na kaha nhe hy mery walay may to hy

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2025
کارٹون : 16 جون 2025