• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:23am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 7:00am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:23am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:31am Sunrise 7:00am

پاکستان میں شدید زلزلہ، کم از کم 220 ہلاک

شائع October 26, 2015 اپ ڈیٹ October 27, 2015
بشکریہ فضل خالق۔
بشکریہ فضل خالق۔
دیر میں زلزلے سے آنے والی تباہی کا منظر — ڈان نیوز اسکرین گریب
دیر میں زلزلے سے آنے والی تباہی کا منظر — ڈان نیوز اسکرین گریب
دیر میں زلزلے سے آنے والی تباہی کا منظر — ڈان نیوز اسکرین گریب
دیر میں زلزلے سے آنے والی تباہی کا منظر — ڈان نیوز اسکرین گریب
زلزلے کے بعد پشاور میں ایک شخص سجدہ ریز ہے—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
زلزلے کے بعد پشاور میں ایک شخص سجدہ ریز ہے—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر آگئے—۔فوٹو/ اے پی
زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر آگئے—۔فوٹو/ اے پی
زلزلے کے بعد شاہراہ قراقرم کا ایک منظر—۔ فوٹو/حسین نگری

اسلام آباد میں سیکٹر 11 کے پلازہ میں دراڑیں پڑ گئیں—ڈان نیوز اسکرین گریب
اسلام آباد میں سیکٹر 11 کے پلازہ میں دراڑیں پڑ گئیں—ڈان نیوز اسکرین گریب
زلزلے سے متاثر ہونے والی اسلام آباد کی ایک عمارت—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
زلزلے سے متاثر ہونے والی اسلام آباد کی ایک عمارت—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
لاہور میں زلزلے کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر آگئے—۔فوٹو/ اے پی
لاہور میں زلزلے کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر آگئے—۔فوٹو/ اے پی
راولپنڈی میں زلزلے سے متاثر ہونے والی ایک گاڑی—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
راولپنڈی میں زلزلے سے متاثر ہونے والی ایک گاڑی—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
کوہاٹ میں زلزلے سے متاثرہ ایک گھر کا ایک منظر—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
کوہاٹ میں زلزلے سے متاثرہ ایک گھر کا ایک منظر—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
سوات میں زلزلے سے آنے والی تباہی کا ایک منظر—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
سوات میں زلزلے سے آنے والی تباہی کا ایک منظر—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
پشاور میں ایک زخمی شخص کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں لایا گیا ہے—رائٹرز۔
پشاور میں ایک زخمی شخص کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں لایا گیا ہے—رائٹرز۔

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف علاقوں میں 7.5 شدت کے زلزلہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 220 ہوگئی ہے جبکہ 1000 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.5 تھی جس سے ملک کے کئی شہر لرز اٹھے، جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں 212.5 کلو میٹر زیر زمین تھا.

بشکریہ یو ایس جی ایس
بشکریہ یو ایس جی ایس

دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلے کی شدت 8.1 تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 193 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ 2 بجکر 9 منٹ پر آیا، جبکہ اس کا دورانیہ ایک منٹ سے زائد تھا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا ہے.

ڈان نیوز کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، گجرانوالہ اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، کوہاٹ، بھکر اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث پشاور اور لاہور میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے سے موبائل فون سروسز رک گئیں جبکہ لوگ خوفزدہ ہوکر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے.

مزید پڑھیں: تاریخ کے بدترین زلزلے

پاکستان میں زلزلے سے نقصانات

  • خیبر پختونخوا اور فاٹا: 191
  • پنجاب: 5
  • گلگت بلتستان: 10
  • آزاد جموں و کشمیر: 2

زلزلے کے باعث سب سے زیادہ مالاکنڈ ڈویژن متاثرہ ہوا جہاں کے کمشنر عثمان کے مطابق اب تک 137 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

زلزلے سےہونیوالےجانی نقصان پرپاکستانی ٹیم بھی افسردہ

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی زلزلے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیم نے دبئی ٹیسٹ کا جشن بھی نہیں منایا۔

پی ٹی آئی رہنما مشتاق غنی کی میڈیا سے گفتگو

سوات کے سیدو شریف ہسپتال میں 200 زخمیوں کو لایا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں.

زلزلے کے بعد تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا.

ڈان نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قذافی اسٹیڈیم میں میچ روک دیا گیا جبکہ اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹ ٹاور دیر تک ہلتے رہے۔

زلزلے کے باعث بٹگرام اور مالم جبہ میں متعدد مکانات زمین بوس ہوگئے.

پشاور کے وارسک روڈ پر زلزلے کے باعث ایک عمارت کا کچھ حصہ گر گیا.

شمالی علاقہ جات کے مختلف حصوں میں موبائل ٹاورز اور بجلی کے کھمبے گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سرگودھا میں اسکول کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

زلزلے کے نتیجے میں دراڑیں پڑنے سے میٹرو بس سروس عارضی طور پر روک دی گئی۔

تصویر بشکریہ حسین نگری۔
تصویر بشکریہ حسین نگری۔
تصویر بشکریہ حسین نگری
تصویر بشکریہ حسین نگری

آرمی چیف کی ہدایات

ڈان نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف زلزلے کے بعد فوری طور پر پشاور پہنچے اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کو کسی ہدایت کے انتظار کے بغیر متاثرین کی امداد کی ہدایت کی ہے.

جبکہ ریسکیو 1122 کو پنجاب بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا.

۔—اے ایف پی تصویر۔
۔—اے ایف پی تصویر۔

وزیراعظم کی ہدایات

وزیراعظم نواز شریف نے سول ملٹری اور صوبائی ایجنسنزکو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے پورے وسائل کے ساتھ شہریوں کی امداد کے لیے تیار رہیں.

سوشل میڈیا پر لوگوں کے پیغامات

ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی پاکستان کو فوری مدد کی پیشکش کی ہے۔

افغانستان اور ہندوستان میں زلزلہ

افغانستان اور ہندوستان کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

افغانستان میں زلزلے سے 12 طالبات سمیت 63 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

طالبات کی ہلاکتیں زلزلے کی وجہ سے اسکول میں بھگدڑ مچنے کے باعث ہوئیں.

نئی دہلی میں زلزلے کے بعد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی۔

ہندوستانی ریاست چندی گڑھ میں زلزلے کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے—۔فوٹو/ ٹوئٹر
ہندوستانی ریاست چندی گڑھ میں زلزلے کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے—۔فوٹو/ ٹوئٹر

اس سے قبل 8 اکتوبر، 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے نے کشمیر اور شمالی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی۔

زلزلے کے نتیجے میں 80 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد زخمی اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

زلزلے کے بعد آنے والے 978 آفٹرشاکس کا سلسلہ 27 اکتوبر تک جاری رہا تھا۔

تبصرے (4) بند ہیں

Imran Oct 26, 2015 02:26pm
ALLAH FAZAL KARAY GA.
حسن امتیاز Oct 26, 2015 05:12pm
مجھے پاک اسٹڈی کے فیس بک پیچ پر اس جملے نے بہت مثاثر کیا ----بات تو سادہ سی ہے لیکن بہت گہری۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے اگر سوچا جائے تو آج ہمیں ایک نئی زندگی ملی ہیں
Muhammad Ayub Khan Oct 26, 2015 05:22pm
May Allah help us in hour of need. Amin
sohail khan Oct 26, 2015 06:43pm
In Swat eq crash down 5 house in khwazakhela regio 3 death occur

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024