نانگا پربت واقعہ : دس غیر ملکیوں کی شناخت مکمل

رائٹرز فوٹو —.
اسلام آباد: ہمالیہ کے دور دراز بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جانے والے دس غیر ملکی کوہ پیماؤں کی شناخت ہو چکی ہے۔
سرکاری حکام نے پیر کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی ہے جس کے پاس چین کی دہری قومیت بھی ہے۔ اس کے علاوہ تین یوکرائن، دو سلوواکیہ، دو چین ،ایک لتھوینیا اور ایک کا تعلق نیپال سے ہے۔
کالعدم جماعت پاکستان تحریک طالبان نے جنود الحفصہ کی طرف سے ذمہ داری قبول کی ہے۔
ذرائع کے مطاب، یہ ایک نئی تنظیم ہے جسے طالبان اور القاعدہ پر ڈرون حملوں کے بدلے کے طور پر غیر ملکیوں کو ہدف بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔