• KHI: Fajr 5:47am Sunrise 7:08am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:35am Sunrise 7:04am
  • KHI: Fajr 5:47am Sunrise 7:08am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:35am Sunrise 7:04am

'اپنی موت کی خبروں کو مذاق سمجھا'

شائع February 20, 2017
فریدہ جلال اپنے کیریئر میں 200 سے زائد فلموں میں کام کرچکی ہیں — فوٹو/ فائل
فریدہ جلال اپنے کیریئر میں 200 سے زائد فلموں میں کام کرچکی ہیں — فوٹو/ فائل

بولی وڈ کی معروف اداکارہ فریدہ جلال کے انتقال کی خبریں گزشتہ روز سے گردش کر رہی تھیں، تاہم 67 سالہ فریدہ زندہ سلامت اور بالکل صحت مند ہیں۔

انتقال کی جھوٹی خبروں کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے فوری طور پر انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

ڈی این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق فریدہ جلال کا کہنا تھا ’میں بالکل صحت مند اور خوش ہوں، مجھے نہیں معلوم یہ جھوٹی افواہیں کہاں سے آرہی ہیں‘۔

انہوں نے ان افواہوں کے بارے میں کہا ’شروع میں، میں نے ان باتوں کو مذاق کے طور پر لیا، لیکن گزشتہ 30 منٹ سے میرا موبائل فون مسلسل بج رہا ہے اور لوگ مجھ سے یہی سوال کررہے ہیں، اب میں ان سے پریشان ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ ایسی افواہیں کیوں پھیلاتے ہیں‘ْ۔

فریدہ جلال نے اپنے کیریئر کا آغاز 1963 میں فلم ’یہ راستے ہیں پیار کے‘ سے ایک چائلد اسٹار کے طور پر کیا۔

وہ اپنے کیریئر میں 200 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، جن میں ہندی سینما کی کامیاب فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ شامل ہے، ان کی فلم ’سرگوشیاں‘ بھی رواں سال ریلیز ہوگی۔

فریدہ جلال نے کئی ہندوستانی ڈراموں میں بھی کام کیا جن میں ’شرارت‘ اور ’یہ جو ہے زندگی‘ وغیرہ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024