• KHI: Maghrib 7:24pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:10pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:05pm
  • KHI: Maghrib 7:24pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:10pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:05pm

رائل رمبل 2018 کے ممکنہ فاتح کا نام سامنے آگیا

شائع January 26, 2018
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں اگر رائل رمبل کو سب سے دلچسپ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ تیس ریسلرز کے درمیان ہونے والا مرکزی میچ میں ان افراد کو بھی دلچسپی ہوجاتی ہے جو اس کھیل کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے۔

اس سال فلاڈلفیا میں 28 جنوری کو شیڈول اس ایونٹ کو تیس سال مکمل ہورہے ہیں، تاہم ٹائٹل میچز سے ہٹ کر لوگوں کو اصل دلچسپی رائل رمبل مقابلے کے نتیجے میں ہی ہے، جس کا فاتح ریسل مینیا 34 میں کسی ٹائٹل میچ کا حصہ بنے گا۔

اور یہی وجہ ہے کہ میچ سے پہلے ہی ممکنہ کامیاب ریسلرز کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں، جس سے لوگوں میں جوش و خروش مزید بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں : 2017 میں سب سے زیادہ کمانے والے ریسلر

اب اس مقابلے میں کون جیتا ہے، اس کا فیصلہ تو اتوار کی شب ہوجائے گا، مگر کون اس میں کامیاب ہوتا ہے، وہ نام لوگوں کو مایوس یا پرجوش کرے گا۔

اب تک ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے اس مقابلے کے تیس میں سے 17 ریسلرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ 13 جگہیں ابھی تک خالی ہیں، جس میں غیرمتوقع نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

مگر کہا جارہا ہے کہ اس سال اسمیک ڈاﺅن کا کوئی ریسلر رائل رمبل میچ جیتے گا کیونکہ را کے ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن شپ کا ریسل مینیا میں میچ بروک لیسنر اور رومن رینز کے درمیان ہونے کا امکان ہے، جس پر یہ کمپنی گزشتہ ایک سال سے کام کررہی ہے۔

اور جب فیورٹ ریسلرز کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ امکانات جاپانی ریسلر شنسکے ناکامورا کے ظاہر کیے جارہے ہیں، جو کامیابی کی صورت میں ریسل مینیا میں ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ چیمپئن شپ مقابلے میں اے جے اسٹائلز کے مدمقابل آسکتے ہیں، جسے ڈریم میچ بھی قرار دیا جارہا ہے اور پرستاروں کو شدت سے اس کا انتظار ہے۔

اور کمپنی کی تاریخ کا پہلا موقع بھی ہوگا جب ایک جاپانی ریسلر رائل رمبل کا دنگل اپنے نام کرے گا۔

تاہم اگر شرطیں لگانے والی کمپنیوں کا جائزہ لیا جائے تو وہاں حیران کن طور پر رومن رینز کا نام سرفہرست ہے، جس کی وجہ وہی ہے یعنی بروک لیسنر سے ریسل مینیا میں ان کا ٹکراﺅ۔

اور یہ وہ میچ ہے جس کا فیصلہ ڈبلیو ڈبلیو ای نے گزشتہ سال کی ریسل مینیا سے قبل ہی کرلیا تھا۔

رومن رینز کے بعد دوسرے نمبر پر ناکومورا ہی موجود ہے جس کے بعد جان سینا کا نام لیا جارہا ہے، جس کی وجہ ان کی ریکارڈ 17 ویں چیمپئن شپ کی ممکنہ فتح کے امکانات ہیں۔

فن بلور چوتھے نمبر پر ہیں اور حیران کن طور پر موجودہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اے جے اسٹائلز پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ ان کی اس میچ میں شرکت کا امکان اسی وقت ہے جب وہ ٹائٹل میچ میں کیون اوئنز یا سمیع زین سے شکست کھاجائیں۔

یہ بھی پڑھیں : رائل رمبل مقابلہ غیر متوقع ریسلر کے نام

خیال رہے کہ گزشتہ برس رینڈی اورٹن نے غیرمتوقع طور پر تیس ریسلرز کا یہ مقابلہ اپنے نام کیا تھا، جس کی توقع کوئی نہیں کررہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024