امریکا کے علاقے بالٹی مور میں 14 سالہ لڑکے نے 83 سالہ خاتون کا مبینہ طور پر ریپ کے بعد قتل کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بالٹی مور پولیس کے ترجمان ٹی جے اسمتھ کا کہنا تھا کہ 14 سالہ ٹائیرون ہارون پر فرسٹ ڈگری قتل اور ریپ کا چارج لگایا گیا ہے اور جبکہ میری لینڈ کے قانون کے مطابق اس پر بالغ ملزم کے طور پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 26 اگست کو پولیس کو 83 سالہ ڈوروتھی مائی نیال کے حوالے سے اطلاع دی گئی تھی کہ انہوں نے مذکورہ خاتون کو کئی دنوں سے نہیں دیکھا۔

مزید پڑھیں: لاری نصر سیکس اسکینڈل: ‘ریپ’ کی شکار144 خواتین کیلئے ایوارڈ

اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں انہیں وہ بے ہوشی کی حالت میں ملیں، تاہم انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔

خاتون کی پڑوسی ارتھا ڈیوس کا کہنا تھا کہ نیال انتہائی بھروسے مند اور خودمختار خاتون تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ انتہائی خوفناک ہے، اپنے کسی قریبی کے حوالے سے ایسا میں نے پہلی مرتبہ سنا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا صحافیوں کیلئے تیسرا خطرناک ترین ملک

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران ہمیں کچھ ایسے شواہد ملے جس سے معلوم ہوا کہ ملزم کم عمر ہے تاہم ہمارے گمان میں نہیں تھا کہ 14 سالہ لڑکا ایسا کام کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شواہد سے پولیس نے ہارون کے ملزم ہونے کا پتہ لگایا گیا تھا۔

14 سالہ ہارون کے خلاف مقدمے کی سماعت 19 ستمبر کو ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں