• KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm
  • KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm

ٹی20 کا بدترین ریکارڈ عثمان شنواری کے نام

شائع February 4, 2019 اپ ڈیٹ February 7, 2019
عثمان شنواری نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 63رنز دیے— فوٹو: اے ایف پی
عثمان شنواری نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 63رنز دیے— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم سیریز بھی گنوا بیٹھی اور ساتھ ساتھ پاکستانی فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

یہ میچ پاکستانی فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا جن کے ایک اوور میں 29رنز پڑے اور انہوں نے اپنے اسپیل میں 63 رنز دیے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کی پاکستان کو شکست، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتوحات کا تسلسل ختم

4 اوورز میں 63 رنز کے اسپیل کے ساتھ ہی عثمان شنواری ٹی20 میں پاکستان کی جانب سے کسی میچ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلر بن گئے۔

اس سے قبل یہ بدترین ریکارڈ فہیم اشرف کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے 4 اوور میں 55رنز دیے تھے۔

عثمان شنواری نے جنوبی افریقی اننگز کے 20ویں اوور میں 29رنز دیے اور ساتھ ہی انٹرنیشنل ٹی20 میچ میں مہنگے ترین اوور کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

اس سے قبل 2012 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنگلہ دیشی باؤلر نے اننگز کے آخری اوور میں 29رنز دیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اکتوبر 2024
کارٹون : 11 اکتوبر 2024