• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

'الہ دین' کا مکمل ٹریلر آخرکار جاری کردیا گیا

شائع March 13, 2019
ماضی کی کلاسیک ایینیمیٹڈ فلم کو لائیو ایکشن شکل دی جارہی ہے — اسکرین شاٹ
ماضی کی کلاسیک ایینیمیٹڈ فلم کو لائیو ایکشن شکل دی جارہی ہے — اسکرین شاٹ

ڈزنی اسٹوڈیوز نے اپنی نئی لائیو ایکشن فلم 'الہ دین' کا مکمل ٹریلر جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل الہ دین کے ٹیزر تو سامنے آئے مگر اب مکمل ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں اس فلم کی کہانی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

اور یہ 1992 کی اینیمیٹڈ فلم کی ہی کہانی ہے بلکہ اس کے گانے بھی اس کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

اس سے پہلے ٹیزر میں الہ دین میں ول اسمتھ کے کردار جنی کی رنگت پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور اب ڈزنی نے مکمل ٹریلر میں لوگوں کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس ٹریلر میں زیادہ توجہ الہ دین اور جنی کے تعلق پر دی گئی ہے جبکہ ول اسمتھ نے مزاح کے ساتھ دونوں کرداروں کے خوبصورت بندھن کی عکاسی کی ہے اور لوگوں کو یاد دلایا ہے کہ جنی سوشل میڈیا میم سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

اس سے پہلے ٹیزر پر جنی کی رنگت کو لے کر جو ردعمل سامنے آیا تھا اس کی ڈزنی کو توقع نہیں تھی اور لوگ ول اسمتھ کے جنی کو ناپسند کرتے نظر آئے۔

حالانکہ ول اسمتھ کئی بار کہہ چکے ہیں اس لائیو ایکشن فلم میں ان کا کردار ماضی کی اینیمیٹڈ فلم میں جنی کو آواز دینے والے روبن ولیمز سے مختلف ہے۔

اگرچہ جنی الہ دین کے چند اہم کرداروں میں سے ایک ہے مگر لوگوں کی جانب سے اسی پر توجہ دینا اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ فلم کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار بھی اسی پر ہوگا۔

الہ دین ڈزنی کی اینیمیٹڈ کلاسیک فلموں کو لائیو ایکشن کی شکل دینے کی مہم کا حصہ ہے۔

اس فلم کی ہدایات گائے رچی دے رہے ہیں جبکہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مینا مسعود الہ دین کے روپ میں نظر آئیں گی جبکہ ناﺅمی اسکاٹ شہزادی جیسمین کا کردار ادا کررہی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ فلم رواں سال 24 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024