عراق: پر تشدد واقعات میں نو افراد ہلاک
بغداد: عراق میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری جس میں تازہ ترین واقعات میں تین کسانوں سمیت نو افراد جمعرات کے روز ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق، دجیل کے علاقے میں ایک مقناطیسی بم دھماکے کے نتیج میں کام پر جارہا ایک جوڑا ہلاک ہوگیا جبکہ بلاد کے قریب ایک فائرنگ کے واقعے میں کسان مارا گیا۔
بعدازاں بلاد میں جائے وقوع پر جب پولیس پہنچی تو ایک سڑک کنارے نصب بم دھماکہ ہوگیا جس کے چار افراد زخمی ہوگئے۔
تاہم دن کا سب سے مہلک واقعہ اس وقت پیش آیا جب باقوبہ کے شمال مشرق میں واقع وجیہیہ میں ایک سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جسکے باعث تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔
ادھر بغداد کے جنوب میں ایک آرمی چیک پوسٹ پر بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
2006ء اور 2007ء کے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد سے عراق میں اس طرح کی واقعات میں کمی آئی ہے تاہم حکومت کو ناکام ثابت کرنے کے لیے عسکریت پسند ابھی بھی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
عراق میں رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 430 تک جاپہنچی ہے جبکہ اس سال 2690 افراد تشدد کے واقعات میں مارے جاچکے ہیں۔