• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm

'دلبر' فیم نورا فتیحی کا رقص بھی 'ساقی' کو بچا نہ سکا

شائع July 15, 2019
او ساقی گانا 2004 کی فلم 'مسافر' میں ریلیز ہوا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
او ساقی گانا 2004 کی فلم 'مسافر' میں ریلیز ہوا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ میں کئی سالوں سے ماضی کے پرانے گانوں کا ریمکس بناکر نئے انداز میں ریلیز کرنے کا ٹرینڈ عروج پر ہے، تاہم ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہر پرانا گانا ریمکس بننے کے لیے نہیں۔

جلد ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم 'بٹلا ہاؤس' میں بھی ماضی کے کامیاب گانے 'او ساقی ساقی' کا ریمکس پیش کیا گیا، تاہم یہ شائقین کو محظوظ کرنے میں پوری طرح ناکام رہا۔

خیال رہے کہ گانا 'او ساقی ساقی' 2004 کی فلم 'مسافر' کا حصہ تھا، جس نے ریلیز ہوتے ہی کئی بلاک بسٹر گانوں کے ریکارڈ توڑے۔

اس گانے میں بولی وڈ اداکارہ کوئنا مترا اور سنجے دت نے پرفارم کیا تھا، جبکہ اس کی گلوکاری سنیدھی چوہا اور سکھوندر نے کی تھی۔

نئے گانے کے سامنے آنے کے بعد اوریجنل گانے میں پرفارم کرنے والی اداکارہ کوئنا نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

کوئنا مترا کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 'فلم مسافر سے میرے گانے او ساقی ساقی کا ریمکس بنا کر ریلیز کیا گیا، اس گانے کی گلوکاری سنیدھی چوہان اور سکھوندر نے شاندار انداز میں کی تھی، مجھے نیا گانا بالکل پسند نہیں آیا، یہ بدترین ہے'۔

البتہ کوئنا نے نئے گانے میں رقص کرنے والی اداکارہ نورا فتیحی کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے وہ اس شاندار گانے کے بدترین ریمکس کو اپنی پرفارمنس سے بچا سکیں۔

نئے گانے کی گلوکاری نیہا ککڑ، تلسی کمار اور بی پراک نے کی، گانے کا میوزک تنشک باگچی نے دیا، جبکہ گلوکاری اور میوزک کو بھی خاصہ پسند نہیں کیا گیا۔

فلم بٹلا ہاؤس میں جان ابراہم نے مرکزی کردار نبھایا ہے جس کی ہدایات نکھل اڈوانی نے دی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جان ابراہم کی فلم 'ستیامیوا جیت' میں بھی نورا نے ایک ماضی کے کامیاب گانے 'دلبر دلبر' کے ریمکس پر پرفارم کیا تھا۔

یہ گانا اب تک کا سب سے کامیاب ریمکس قرار پایا تھا، جس میں نورا کے شاندار رقص کو خوب سراہا گیا۔

فلم 'بٹلا ہاؤس رواں سال 15 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024