رنبیر سے ملاقات اور مداحوں کا ’نہیں دپیکا‘ کا اصرار

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2019

ای میل

خبریں ہیں کہ دونوں جلد ہی ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
خبریں ہیں کہ دونوں جلد ہی ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

اگرچہ بولی وڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ماضی میں نہ صرف ایک ساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں بلکہ دونوں کے درمیان قربتیں بھی تھیں۔

تاہم دپیکا پڈوکون کی 2018 میں رنویر سنگھ سے شادی ہونے اور رنبیر کپور کے اداکارہ عالیہ بھٹ سے تعلقات استوار ہونے کے بعد اب پہلی بار دپیکا اور رنبیر کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کو فلم ساز لو رنجن کی آنے والی کامیڈی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے فلم ساز سے ملاقات کے وقت ساتھ دیکھا گیا اور بعد ازاں دونوں نے موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے تنہائی میں بھی ملاقات کی۔

دونوں کی ملاقات پر جہاں ان کے مداح دونوں میں ایک بار پھر قربتیں بڑھنے کی چہ مگوئیاں کر رہے ہیں، وہیں اداکارہ کے مداح انہیں رنبیر کپور کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے سے بھی روک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا نے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کی گرل فرینڈ کو شادی کی دعوت تک نہیں دی؟

خبریں ہیں کہ جلد ہی دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور فلم ساز لو رنجن کی فلم میں اجے دیوگن سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے اور اسی فلم کی کاسٹ، کہانی اور شوٹنگ کے حوالے سے معاملات طے کرنے کے لیے ہی دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

دونوں کو فلم ساز لو رنجن سے ملاقات میں ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
دونوں کو فلم ساز لو رنجن سے ملاقات میں ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کو لو رنجن کی رہائش گاہ پر ان کی آنے والی فلم کے حوالے سے بات چیت کے لیے دیکھا گیا اور بعد ازاں دونوں اداکار تنہائی میں بھی ملے۔

رپورٹس ہیں کہ دونوں اداکار لو رنجن کی آنے والی فلم میں کام کرتے دکھائی دیں گے، تاہم دپیکا پڈوکون کے مداح چاہتے ہیں کہ وہ اس فلم میں کام نہ کریں، اس لیے انہوں نے سوشل میڈیا پر ’ناٹ مائی دپیکا‘ یعنی ’نہیں میری دپیکا‘ کا ہیش ٹیگ شروع کر رکھا ہے۔

مداح ان سے اسی ہیش ٹیگ کے ذریعے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ لو رنجن کی فلم میں کام نہ کریں۔

مداحوں کے مطابق یہ وہی فلم ساز ہیں جن پر گزشتہ برس ایک نئی اداکارہ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور یہ فلم ساز خواتین کی عزت نہیں کرتے، اس لیے دپیکا ان کی فلم میں کام نہ کریں۔

مزید پڑھیں: دپیکا نے شادی تو کرلی، کیا رنبیر کے نام کا ’ٹیٹو‘ مٹادیا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لو رنجن پر گزشتہ برس ایک اداکارہ نے اوڈیشن کے بہانے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ لو رنجن نے انہیں اوڈیشن کے دوران کپڑے اتارنے کا کہا تھا، کیوں کہ فلم ساز ان کے جسمانی خدوخال دیکھنا چاہتے تھے۔

فلم ساز سے ملاقات کے بعد دونوں کو تنہائی میں ملاقات کرتے بھی دیکھا گیا—فوٹو: ٹوئٹر
فلم ساز سے ملاقات کے بعد دونوں کو تنہائی میں ملاقات کرتے بھی دیکھا گیا—فوٹو: ٹوئٹر

لو رنجن پر ان ہی الزامات کے بعد اب دپیکا پڈوکون کے مداح ان سے فلم ساز کی فلم میں کام نہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اگرچہ فلم کی ٹیم یا دپیکا نے اس بات کا اعلان نہیں کیا کہ وہ لو رنجن کی فلم میں کام کرتی دکھائی دیں گی، تاہم مداحوں کا خیال ہے کہ رنبیر کپور اور ان کی ایک ساتھ فلم ساز سے ملاقات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کا دل پھر سے رنبیر کپور کے لیے دھڑکنے لگا؟

مداحوں کا کہنا ہے کہ دپیکا پڈوکون ایک ایسے فلم ساز کی فلم میں کام نہ کریں جو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا میں خبریں ہیں کہ لو رنجن سے ملاقات کے بعد دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور نے تنہائی میں بھی ملاقات کی اور ایک ساتھ رات کا کھانا کھایا۔

دپیکا پڈوکون کی شادی اور رنبیر کپور کی جانب سے عالیہ بھٹ سے تعلقات استوار کرنے کے بعد یہ دونوں کی پہلی ملاقات تھی اور اس ملاقات کو دونوں کے درمیان دوبارہ تعلقات قائم ہونے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

دونوں کی ملاقاتوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ماضی میں دونوں کے درمیان قربتیں تھیں—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام
ماضی میں دونوں کے درمیان قربتیں تھیں—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام