آئی فون 11 سیریز کے فونز کے سوشل میڈیا پر چرچے

11 ستمبر 2019
آئی فون 11 پرو — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 11 پرو — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے اپنے نئے 3 آئی فونز گزشتہ شب ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرادیئے۔

اور جب بات آئی فون کی ہو تو اس میں اپ گریڈ چاہے جتنی بھی معمولی ہو، لوگوں میں اس فون کے بارے میں بات بہت زیادہ ہوتی ہے۔

منگل کو متعارف کرائے فونز میں ایسی کوئی چیز نئی نہیں تھی جو گزشتہ چند ماہ کے دوران لیکس میں سامنے نہ آچکی ہو بس ان کی باضابطہ تصدیق ہوگئی، جیسے آئی فون 11 پرو اور 11 پرو میکس کے بیک پر 3 جبکہ آئی فون 11 میں بیک پر 2 کیمروں کی موجودگی (بنیادی طور پر اس سال کے آئی فونز کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کیمرا سسٹم ہی ہے)۔

اس بار ایپل نے 2015 کے تھری ڈی ٹچ کے فیچر کو ختم کردیا اور اس کی جگہ ہیپٹک ٹچ دیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ان فونز کے حوالے سے کیمرا سسٹم کے ہی چرچے رہے اور اس حوالے سے کافی مذاق بھی سامنے آئے۔

جیسے کچھ لوگوں کے خیال میں 3 علیحدہ کیمروں کا خیال فیجیٹ اسپنر کے باعث ایپک کے دماغ میں آیا۔

اور کچھ کے خیال میں یہ کیمرا سسٹم چولہوں سے کافی ملتا ہے۔

یا ناریل سے۔

یا باﺅلنگ بال سے۔

یا اس جانور سے۔

یا ایلینز سے۔

یا گوگلی آئیز۔

کچھ کے خیال میں تینوں کیمروں کے کچھ دیگر مقاصد بھی ہوسکتے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے دریافت کیا کہ انہوں نے منگل کو جو لباس بنارکھا تھا وہ ایپل کے نئے فونز کے کیمرا سسٹم سے بہت زیادہ ملتا ہے۔

اور کچھ نے مذاق میں کہا کہ اس فون کی لاگت کتنی ہوسکتی ہے اور جواب ہے بہت زیادہ یعنی ایک گردہ۔

اور ایپل کے نئے کیمرا فیچر سلو مو سیلفیز کو سلوفیز کا نام دیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں