بہرے پن سے بچانے میں مددگار غذا

20 نومبر 2019
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

اچھی غذا نہ صرف جسم اور ذہن کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ عمر بڑھنے کے ساتھ سننے کی حس سے محرومی کا خطرہ بھی کم کرسکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

برگھم اینڈ ویمن ہاسپٹل کی اس تحقیق میں نرسوں میں حس سماعت کی حساسیت میں تبدیلی کا 3 سال تک جائزہ لیا اور دریافت کیا کہ غذائی عادات اور خواتین کے سننے کی حس میں تعلق دریافت کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق صحت بخش غذا کااستعمال بڑھاپے میں بہرے پن سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ پھلوں، سبزیوں، بیج، سبز پتوں والی سبزیوں اور مچھلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں سننے کے مسائل کا امکان دیگر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔

یہ غذائیں حس سماعت کی صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور عندیہ ملتا ہے کہ طرز زندگی کے اچھے انتخاب صحت کے اس پہلو کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ جو لوگ اوپر درج غذاﺅں کا انتخاب کرتے ہیں، ان میں بہرے پن کا امکان 30 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے دوران 3 سال کے عرصے میں محققین نے رضاکار خواتین کی 20 سال کی غذائی عادات کی تفصیلات جمع کیں اور ان کی حس سماعت کو مختلف پیمانوں میں تقسیم کیا۔

محققین کے مطابق اچھی غذا سے بہرے پن سے بچنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ سننے کی حس میں کمی کو قدرتی خیال کیا جاتا ہے، مگر تحقیق کے دوران ہم نے دیکھا کہ ہماری غذا اور طرز زندگی کے ذریعے اس مسئلے کا خطرہ کم یا اسے التوا میں ڈالا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال مچھلی، گریوں اور دالوں کو ترجیح جبکہ گوشت، دودھ سے بنی مصنوعات اور پراسیس غذاﺅں کو کم از کم کھانا بنانا اس حوالے سے فائدہ مند ہے۔

محققین کے مطابق ماضی میں تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مخصوص غذائی اجزا اور بہرے پن کے خطرے میں کمی میں تعلق موجود ہے۔

اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ صحت بخش غذا سے دوران خون بہتر ہوتا ہے جس سے کانوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں ناقص اور چربی والی غذاﺅں سے خون کی شریانوں میں چکنائی جمع ہونے سے دوران خون کم ہوتا ہے جس سے کان کے اندرونی حصے میں سوجن یا نقصان کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دوران خون میں کمی کے نتیجے میں متعدد جسمانی افعال متاثر ہوتے ہیں، جن میں سے ایک حس سماعت بھی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف Epidemiology میں شائع ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں