پاکستان میں کورونا وبا سے 36 ہزار 788 افراد متاثر، اموات 791 ہوگئیں

ای میل

پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے—فائل فوٹو: اے پی
پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے—فائل فوٹو: اے پی

دنیا بھر میں 43 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر اور 2 لاکھ 97 ہزار سے زائد اموات کا سبب بننے والا مہلک کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر 36 ہزار 788 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 791 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

سرکاری سطح پر فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج ابھی تک 1403 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

26 فروری 2020 کو پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک کے ڈھائی ماہ سے زائد کے عرصے میں کورونا وبا کے پھیلاؤ میں وقت کے سات ساتھ تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

فروری کے ابتدائی 4 دن کی بات کریں تو اس میں صرف پاکستان میں 4 کیسز تھے جو بعد ازاں مارچ کے مہینے کے آخر تک 2007 تک پہنچ گئے۔

ملک میں 18 مارچ کو اس وبا سے پہلی موت کی تصدیق ہوئی تھی اور 31 مارچ تک اموات کی تعداد 26 تھی۔

ماہ اپریل کے آغاز سے کیسز میں اضافہ شروع ہوا اور 30 اپریل تک ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اسی عرصے میں اموات 385 تک پہنچ گئیں۔

تاہم مئی کا آغاز وبا کے پھیلاؤ میں ایک نئی لہر کے ساتھ ہوا اور رواں ماہ کے ابتدائی 13 روز یعنی (13 مئی تک) پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اسی دوران اموات 761 تک جا پہنچی۔

گزشتہ روز یعنی 13 مئی کو ملک میں ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ 2468 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

آج (14 مئی) کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز، اموات اور صحتیاب ہونے والوں کی تصدیق کی گئی۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 758 کیسز اور 9 اموات سامنے آگئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 408 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 758 مثبت آئے اور مجموعی کیسز کی تعداد 14099 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران مزید 9 اموات بھی ہوئیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان اموات کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 243 تک پہنچ گئی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 330 کیسز اور 9 اموات سامنے آگئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں ان نئے کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی تعداد 13 ہزار 561 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 9 اموات سے مجموعی تعداد 223 تک پہنچ گئی جبکہ 4636 افراد صحتیاب بھی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا

ادھر خیبرپختونخوا میں 171 نئے کیسز اور 9 اموات سامنے آگئیں۔

وزارت صحت خیبرپختونخوا نے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 5 ہزار 423 ہوگئی۔

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے میں 9 اموات کے بعد مجموعی تعداد 284 ہوگئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 63 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔

سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 63 نئے مریض آئے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 759 سے بڑھ کر 822 ہوگئی۔

بلوچستان

محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے 71 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 2310 ہوگئی۔

بیان میں مزید 3 اموات کی بھی تصدیق کی گئی جس کے بعد بلوچستان میں جاں بحق مریضوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

ادھر گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔

اس حوالے سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس نے مزید 7 افراد کو متاثر کیا۔

جس کے بعد وہاں اب تک کورونا وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 475 سے بڑھ کر 482 ہوگئی۔

آزاد کشمیر

اسی طرح وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں بھی مزید 3 افراد متاثر ہوئے۔

جس کے بعد آزاد کشمیر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 88 سے بڑھ کر 91 تک جا پہنچی۔

صحتیاب افراد

علاوہ ازیں ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

اس وبا سے شفا پانے والوں کی تعداد میں اس تیزی سے اضافہ ہونا ان لوگوں کے لیے حوصلہ افزا ہے جو ابھی وائرس سے متاثر ہیں۔

اس سلسلے میں فراہم کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مزید 883 افراد اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

جس کے بعد ملک میں اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 8812 سے بڑھ کر 9695 تک پہنچ گئی۔

ملک کی مجموعی صورتحال

ان تمام کیسز کے بعد اگر ملک کی مجموعی صورتحال دیکھیں تو اب تک 36717 افراد متاثر ہیں جس میں سے 788 کا انتقال ہوگیا ہے جبکہ 9695 صحتیاب ہوگئے تو اس طرح ملک میں ابھی 26 ہزار 234 فعال کیسز موجود ہیں۔

ملک میں سندھ اور پنجاب کے کیسز میں زیادہ فرق نہیں صوبہ سندھ میں 14 ہزار 99 کیسز ہیں جبکہ پنجاب اس وقت 13 ہزار 561 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں 5423 افراد وائرس کا شکار ہوئے تو وہی بلوچستان میں یہ تعداد 2310 ہے۔

اسلام آباد میں یہ وائرس 822 لوگوں کو متاثر کرچکا جبکہ گلگت بلتستان میں 782 اور آزاد کشمیر میں 91 لوگ اس وائرس کا شکار بنے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

  • خیبرپختونخوا: 284

  • سندھ: 243

  • پنجاب: 223

  • بلوچستان: 30

  • اسلام آباد: 06

  • گلگت بلتستان: 04

  • آزاد کشمیر: 01


پاکستان میں کورونا وائرس

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 31 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز سامنے آئے؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پاکستان میں اموات

ملک میں 18 مارچ کو کورونا وائرس سے پہلی موت خیبرپختونخوا میں ہوئی جس کے بعد 31 مارچ تک مجموعی اموات 26 تک پہنچیں۔

تاہم یکم اپریل سے لے کر 30 اپریل تک مزید 359 اموات ریکارڈ کی گئیں، بعد ازاں مئی کے آغاز میں ہی ملک میں اموات کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی جو کورونا وائرس سے متعلق تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔

ملک میں ہونے والی پہلی موت سے لے کر اب تک کس روز کتنی اموات ہوئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔