سنجے دت میں بیماری کی تشخیص پر ان کی اہلیہ منائتا دت کی وضاحت

اپ ڈیٹ 12 اگست 2020
سنجے دت  کی فلم 'سڑک 2' کا ٹریلر بھی آج جاری کردیا گیا — فوٹو: آئی  اے این ایس
سنجے دت کی فلم 'سڑک 2' کا ٹریلر بھی آج جاری کردیا گیا — فوٹو: آئی اے این ایس

بولی وڈ اداکار سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کی اطلاعات کے بعد ان کی اہلیہ منائتا دت نے کہا ہے کہ سنجو ہمیشہ فائٹر رہے ہیں اور ہم اس مرتبہ بھی کامیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بولی وڈ اداکار سنجے دت کو سانس لینے کی شکایت پرو ممبئی کے نجی لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور 2 روز بعد10 اگست کو انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

—فوٹو:انڈیا ٹوڈے
—فوٹو:انڈیا ٹوڈے

ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے ایک دن بعد 11 اگست کو 61 سالہ اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے فلمی صنعت سے کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے رہے ہیں اور مداحوں کو فکرمند ہونے یا غیرضروری اطلاعات پھیلانے کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں کی محبت اور سپورٹ سے بہت جلد واپس آئیں گے۔

جس کے بعد اسی روز بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ سنجو بابا میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور کینسر تیسرے اسٹیج پر ہے اور وہ علاج کے لیے جلد امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص

سنجے دت کی جانب سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کا کوئی بیان سامنے آیا ہے تاہم ان کی اہلیہ منائتا دت نے بیان جاری کرتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق منائتا دت نے اپنے بیان میں سنجے دت کی جلد صحتیابی کی دعائیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

منائتا دت نے کہا کہ اس مرحلے پر قابو پانے کے لیے ہمیں طاقت اور دعاؤں کی ضرورت ہے، ماضی میں ہمارا خاندان بہت سی مشکلات سے گزرا ہے اور میں پُراعتماد ہوں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سنجو کے مداحوں سے میری دلی درخواست ہے کہ وہ قیاس آرائیوں اور غیر ضروری افواہوں کا شکار نہ ہوں اور اپنی محبت اور تعاون جاری رکھتے ہوئے ہماری مدد کریں۔

سنجے دت کی جلد صحتیابی کی امید ظاہر ہوتے مانیتا دت نے مزید کہا کہ سنجو دت ہمیشہ فائٹر رہے ہیں اور ہمارا خاندان بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے دت سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ہسپتال میں داخل

انہوں نے کہا کہ خدا نے ایک مرتبہ پھر آزمائش کے لیے ہمارا انتخاب کیا ہے کہ ہم ان چیلنجز کا پر قابو پاسکیں۔

منائتا دت کا کہنا تھا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور جیسا کہ ہمیشہ ہوتا ہے ہم اس مرتبہ بھی فتح یاب ہوں گے، آئیں اس موقع کو روشنی اور مثبتیت پھیلانے میں استعمال کریں۔

—فوٹو: گلف نیوز
—فوٹو: گلف نیوز

خیال رہے کہ سنجے دت کی بیماری کی اطلاعات کے بعد ان کی اہلیہ اور بچے دبئی سے بھارت پہنچ گئے ہیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 11 اگست کی رات کو سنجے دت کی اہلیہ منائتا دت اور بچے خصوصی چارٹر فلائٹ سے دبئی سے بھارت پہنچے۔

سنجے دت میں پھیپھڑوں کے تیسرے درجے کے کینسر کی تشخیص کی اطلاعات کے بعد ان کی اہلیہ اور بچے بھارت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

دبئی میں مقیم بھارتی بزنس مین راہول ٹول پولے نے مقامی اور مہارشٹرا حکام سے ضروری اجازت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا کہ مانیتا دت اور ان کے بچے جلد اور محفوظ طریقے سے گھر پہنچیں۔

اس سلسلے میں سنجے دت کے اہل خانہ کو بھارت پہنچانے کے لیے خصوصی چارٹر طیارے کا انتظام کیا گیا تھا۔

منائتا دت اور بچے بھارت میں لاک ڈاؤن کے آغاز سے ہی دبئی میں تھے لیکن انہوں نے سنجے دت کی بیماری کے باعث ممبئی واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: طبیعت بہتر ہونے پر سنجے دت ہسپتال سے ڈسچارج

کورونا وائرس کے باعث سفری اور دیگر پابندیوں کے اطلاق کے بعد سے سنجے دت کی اہلیہ اور بچے دبئی مرینا میں واقع اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے۔

سنجے دت نے حال ہی میں 61 ویں سالگرہ منائی تھی اور مستقبل قریب میں وہ سڑک 2، بھوج اور تربوز نامی فلموں میں نظر آئیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سڑک 2 ہدایت کار مہیش بھٹ کی نوے کی دہائی کی فلم سڑک کا سیکوئل ہے اور وہ 21 سال بعد کوئی فلم ڈائریکٹ کررہے ہیں۔

اب سنجے دت کو تیسرے درجے کے کینسر کی اطلاعات کے بعد ان کی آنے والی فلم 'سڑک 2' کا ٹریلر بھی آج جاری کردیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈزنی اور ہاٹ اسٹار پر 28 اگست کو فلم سڑک 2 کا پریمیئر جاری کیا جائے گا۔

سڑک کے سیکوئیل کے ٹریلر میں سنجےدت ٹیکسی ڈرائیو روی کے طور پر اپنا کردار نئے انداز میں نبھائیں گے، اور اس میں بھی یہ بتایا گیا ہے کہ ان کی محبت پوجا جس کا کردار پوجا بھٹ نے نبھایا تھا مرچکی ہے۔

اس فلم میں سنجے دت کے ساتھ عالیہ بھٹ اور ادیتیا رائے کپور بھی جلوہ گر ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں