پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی

اپ ڈیٹ 27 نومبر 2020
ملک میں اب تک وائرس سے متاثرہ 3 لاکھ 35 ہزار 881 صحتیاب ہوچکے ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
ملک میں اب تک وائرس سے متاثرہ 3 لاکھ 35 ہزار 881 صحتیاب ہوچکے ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی ہے اور ملک بھر کے ہسپتالوں میں کووِڈ 19 کے مریضوں کے لیے مختص گنجائش کم ہوتی جارہی ہے۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہے جس میں سے 3 لاکھ 35 ہزار 881 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 897 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 113 کیسز اور 54 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ ایک ہزار 489 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 45 ہزار 533 تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جو جون میں عروج پر پہنچ گیا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی ہے اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

آج 27 نومبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

صوبہ سندھ، جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے، وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 402 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 783 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عالمی وبا کے باعث 19 مریض انتقال کرگئے اور یوں یہ صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 885 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 654 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 160 ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 22 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 2 ہزار 945 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 453 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 46 ہزار 281 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 2 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 346 پر جا پہنچی۔

بلوچستان

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 8 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 165 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 425 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہزار 980 ہوگئی۔

دارالحکومت میں کورونا سے مزید 8 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 305 ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 98 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 6 ہزار 501 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 155 تک جا پہنچی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 598 ہوگئی۔

تاہم خوش قسمتی سے وبا کے باعث مزید کسی فرد کا انتقال نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 96 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 489 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 881 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 389311

صحتیاب: 335881

اموات: 7897

فعال کیسز: 45533

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 783 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 160 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 46 ہزار 281 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 8 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 28 ہزار 980، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2885

پنجاب: 2945

خیبرپختونخوا: 1346

بلوچستان: 165

اسلام آباد: 305

آزاد کشمیر: 155

گلگت بلتستان: 96

تبصرے (0) بند ہیں