• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

امارات نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی

شائع June 28, 2021
کورونا وائرس کے سبب پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع کی گئی ہے—
کورونا وائرس کے سبب پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع کی گئی ہے—

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے پروازوں پر عائد پابندی میں 21 جولائی 2021 تک توسیع کردی۔

گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس سلسلے میں اتوار کو باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سفری پابندیوں میں 30 اپریل تک توسیع

نوٹیفکیشن کے مطابق نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) میں جنرل سول ایوی ایشن جی سی اے اے نے کہا کہ کورونا وائرس کے وبائی امراض کی وجہ سے پاکستان سمیت 14 ممالک کی پروازیں 21 جولائی 2021 تک معطل رہیں گی۔

تاہم ، انہوں نے کہا کہ کارگو پروازوں کے ساتھ ساتھ کاروبار اور چارٹر پروازوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 21 جولائی تک جن ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، ہندوستان، لائبیریا، نمیبیا، سیرا لیون، کانگو، یوگانڈا، زیمبیا، ویتنام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

اس سے قبل 19 جون کو متحدہ عرب امارات نے کہا تھا کہ ان لوگوں کے پر داخلے پر پابندی ہو گی جو گزشتہ 14 دنوں میں ہندوستان، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ کے دورے کر چکے ہیں اور 23 جون سے نرمی کا عندیہ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں کمی، فضائی سفر پر پابندی میں یکم جولائی سے نرمی کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کی سات ریاستوں میں دبئی سب سے زیادہ آبادی والا مقام اور معاشی و سیاحتی مرکز ہے، وبائی مرض کے دوران متحدہ عرب امارات نے تمام 7 امارات میں کووڈ-19 کی پالیسیوں اور ایس او پیز کو لاگو کیا ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اتوار کو جنرل سول ایوی ایشن کے نمائندے نے کہا کہ ہندوستان سے سفر کرنے والوں پر اب بھی متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی عائد ہے، دبئی کے میڈیا آفس نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی ای میل کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا۔

دبئی نے غیر ملکی افراد کے لیے جولائی سے اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ابو ظبی آنے والوں کے لیے قرنطینہ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024