شنیرا اکرم کا منال خان اور احسن محسن کو روڈ سیفٹی پر درس

13 جولائ 2021
شنیرا نے دونوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر
شنیرا نے دونوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر

شنیرا اکرم نے اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی جانب سے حال ہی میں شیئر کی گئی ویڈیو پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں روڈ سیفٹی پر درس دے دیا۔

شنیرا اکرم نے انسٹاگرام اسٹوری میں منال خان اور احسن محسن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ انہیں روڈ سیفٹی کو ترجیح دینی چاہیے۔

شنیرا اکرم نے اپنی اسٹوری میں دونوں کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے لاکھوں فالورز ہیں، اس لیے انہیں ذمہ دار ہونا چاہیے، کیاں ان کے لیے تھوڑا سا بھی ذمہ دار ہونا مشکل ہے؟

یہ بھی پڑھیں: شنیرا اکرم کا شادیوں کی بڑی تقریبات پر تشویش کا اظہار

شنیرا اکرم نے انہیں ہدایت کی گاڑی میں سفر کرتے وقت انہیں اپنی سیٹ بیلٹ استعمال کرکے نگاہیں روڈ کی جانب کرنی چاہئیں۔

شنیرا اکرم نے دونوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی—اسکرین شاٹ
شنیرا اکرم نے دونوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی—اسکرین شاٹ

سابق کرکٹر کی اہلیہ نے دونوں کو تنبیح کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سخت جملے استعمال کرنے پر معذرت خواہ ہیں لیکن سچ یہی ہے کہ اگر منال خان یہی گانا ہسپتال کے بسترے پر گاتی دکھائی دیتیں تو مذکورہ گانا اور وہ خود اتنی پیاری نہیں لگتیں؟

مزید پڑھیں: گندگی کے باعث شنیرا اکرم کا شہریوں کیلئے سی ویو بند کرنے کا مطالبہ

شنیرا اکرم نے احسن محسن کی جانب سے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیے جانے والے گانے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کو روڈ سیفٹی پر درس دیا۔

محسن احسن اکرام نے 12 جولائی کو انسٹاگرام اسٹوری پر مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنی منگیتر منال خان کے ساتھ کار میں سفر کرتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: شنیرا اکرم کی شکایت، سندھ حکومت نے ساحلِ سمندر پر صفائی شروع کروادی

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں محسن احسن کی آواز سنائی دے رہی ہے اور وہ ڈرائیونگ کرتے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں محسن احسن منگیتر منال خان سے فرمائش کرتے ہیں کہ وہ کوئی گانا گنگنائیں۔

اسی گانے کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شنیرا اکرم نے شیئر کرتے ہوئے دونوں کو روڈ سیفٹی پر درس دیا اور انہیں ہدایت کی کہ ان کے لاکھوں فالوورز ہیں، اس لیے انہیں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

تبصرے (0) بند ہیں