رابی پیرزادہ کار حادثے میں زخمی

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2021
ابی پیرزادہ نے اپنی پوسٹ میں  یہ نہیں بتایا کہ ان کا ایکسیڈنٹ کیسے اور کہاں ہوا—فوٹو: ٹوئٹر
ابی پیرزادہ نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ان کا ایکسیڈنٹ کیسے اور کہاں ہوا—فوٹو: ٹوئٹر

مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنے کار حادثے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے بتایا۔

انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ان کے ہاتھ، بازو اور پاؤں پر چوٹیں آئی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ 'کیا میرے دشمنوں کو خوش ہونے کا حق نہیں، ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہو گیا، میری دعا ان سب کے لیے ہے جو میرا ساتھ دیتے ہیں'۔

مزید پڑھیں: سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرادیا

انہوں نے مزید کہا کہ 'مگر اللہ ان کو بھی کبھی تکلیف نہ دے جو میرا دل دکھاتے ہیں، چھوٹی سی زندگی، پھر نہ میں نہ آپ، بس ہمارے اعمال'۔

تاہم رابی پیرزادہ نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ان کا ایکسیڈنٹ کیسے اور کہاں ہوا۔

خٰیال رہے کہ رابی پیرزادہ نے 2019 میں شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد پینٹنگ و آرٹ ورک کا کام شروع کیا تھا اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے آرٹ ورک کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے دیگر لوگوں کے ہمراہ ’چھوٹی سی بات‘ نامی ایک ویب سائٹ پر بھی متعارف کرائی تھی جبکہ وہ گلوکاری کے بعد نعت و حمد بھی پیش کرتی دکھائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کی 'چھوٹی سی بات' کا آغاز

طویل عرصے سے گلوکاری و شوبز سے دور رہنے والی رابی پیرزادہ نے بعد ازاں اپنے نام سے ہی فلاحی تنظیم بھی متعارف کرائی تھی، جس کے تحت وہ غریب خاندانوں اور خواتین کی مدد کرتی ہیں۔

رواں برس اپریل میں انہوں نے ’عبایہ‘ برانڈ بھی متعارف کرایا، جس کے تحت نہ صرف دیدہ زیب و فیشن ایبل ’عبایہ‘ اور ’حجاب‘ ہی نہیں بلکہ اسی برانڈ کے تحت تسبیح سمیت دیگر چیزیں بھی فروخت کے لیے پیش کی گئیں۔

رابی پیرزادہ نے مختلف رینج کے عبایہ متعارف کرائے—فوٹو: انسٹاگرام
رابی پیرزادہ نے مختلف رینج کے عبایہ متعارف کرائے—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں