تیسرے امریکی صدر کے پاس موجود قرآنی نسخہ دبئی ایکسپو میں نمائش کیلئے پیش

11 اکتوبر 2021
رواں برس یکم اکتوبر 2020 کو دبئی ایکسپو کا آغاز ہوا تھا—فوٹو: ٹوئٹر
رواں برس یکم اکتوبر 2020 کو دبئی ایکسپو کا آغاز ہوا تھا—فوٹو: ٹوئٹر

دبئی ایکسپو 2020 میں تیسرے امریکی صدر تھامس جیفرسن کے زیرِ استعمال رہنے والا 18 ویں صدی کا قرآن پاک کا نادر نسخہ نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قرآن پاک کا یہ نسخہ واشنگٹن ڈی سی میں واقع لائبریری آف کانگریس کے خزانوں میں سے ایک ہے۔

قرآن پاک کا یہ نادر نسخہ دبئی ایکسپو 2020 میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020: سائٹ کی تعمیر کے دوران 5 مزدوروں کی ہلاکت کا اعتراف

دو جلدوں پر مشتمل قرآن پاک کے ساتھ ساتھ فریم کیے گئے اور لکڑی پر بنے مکہ مکرمہ کے نقش کے کریٹ کو 4 انچ کی کسٹمائزڈ ٹریز سے لیس کرکے درجہ حرارت کی تبدیلی اور وائبریشن کی تشخیص کرنے والے سینسرز کے ساتھ دبئی لایا گیا۔

پرواز کے دوران لائبریری کنزرویشن اور سیکیورٹی عملے نے پولیس اور بین الاقوامی مال بردار کمپنی کے ساتھ جو آرٹ کی ترسیل میں مہارت رکھتی ہے نے کریٹ کو دورانِ سفر محفوظ رکھا۔

تھامس جیفرسن 1801 سے 1809 تک دو مرتبہ امریکا کے صدر بنے تھے۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تھامس جیفرسن کی وکالت کی تعلیم کے دوران بیس برس کی عمر میں قرآن پاک کا یہ نسخہ خریدا تھا۔

وہ عالمی مذاہب میں دلچسپی رکھتے تھے اور انہوں نے قرآن پاک کو دنیا بھر کے قانونی ضابطوں کے مقابلے میں بھی اہمیت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ دبئی ایکسپو میں پیش کیا جائے گا

دبئی پہنچنے کے بعد لائبریری آف کانگریس کے عملے نے امریکا کے پویلین میں اس قرآن پاک کو نصب کیا جو جارج سیل کے 1734 میں کیے گئے ترجمے کا دوسرا ایڈیشن ہے۔

ایکسپو 2020 میں امریکی پویلین میں دیگر پرکشش اشیا بھی شامل ہیں جن میں نمائش دیکھنے والوں کے استقبال کے لیے چلنے والی واک وے، آٹھ منٹ کا لوپنگ شو، مختلف انواع و اقسام کے کھانے اور لائیو انٹرٹینمنٹ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک برس کی تاخیر کے بعد رواں برس یکم اکتوبر 2020 کو دبئی ایکسپو کا آغاز ہوا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں