ورلڈ کپ: بھارت کےخلاف میچ کیلئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی  مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 12 راؤنڈ آج سے شروع ہوگا اور اس میں دو میچز کھیلے جائیں گے—فائل فوٹو: اے پی
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 12 راؤنڈ آج سے شروع ہوگا اور اس میں دو میچز کھیلے جائیں گے—فائل فوٹو: اے پی

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان اور حیدر علی شامل ہیں۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین پہلا میچ کل شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

علاوہ ازیں دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یو اے ای کی کنڈیشنز پر کھیلنے کا بہت تجربہ ہے جو کام آئے گا جبکہ بڑے میچ سے پہلے ریلیکس ہونے کی کوشش کررہےہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں بڑے میچ ہیں اور دونوں کے لیے تیار ہیں۔

مزیدپڑھیں: ورلڈکپ کے سپر 12 راؤنڈ کا آغاز، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ کچھ دیر بعد ہوگا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے میچ پر بات نہیں ہوئی جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے میچ سے پہلے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بلے بازی ہمارا سب سے اہم شعبہ ہے۔

متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں شریک تمام ہی ٹیمیں اس سال ٹی20 کرکٹ کا تاج اپنےسر سجانے کی خواہاں ہیں۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 12 راؤنڈ آج سے شروع ہوگا اور اس میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں