اذان کے احترام میں موسیقی بند کرنے پر ساحر علی بگا کی تعریفیں

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2022
گلوکار کی جانب سے گانے کو روکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ
گلوکار کی جانب سے گانے کو روکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی—اسکرین شاٹ

’مست ملنگ چہ کیتا ای‘ گلوکار ساحر علی بگا کی جانب سے میوزک کنسرٹ کے دوران اذان کے احترام میں گانے کو بند کرنے پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

ساحر علی بگا بھی ان دنوں دوسرے گوکاروں کی طرح پنجاب میں پنجاب گروپ آف کالج (پی سی جی) کے میوزک ٹوئر میں شامل ہیں اور انہوں نے حال ہی میں متعدد شہروں میں پرفارمنس بھی کی۔

ایک روز قبل انہوں نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی پنجاب گروپ آف کالجز کے ایک کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس کی۔

ساحر علی بگا کی میوزک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں اپنا مشہور گانا ’مست ملنگ چہ کیتا ای‘ کو منفرد انداز میں گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے نام ساحر علی بگا کا نیا گانا 'آزاد'

مختصر دورانیے کی وائرل ویڈیو میں ساحر علی بگا اس وقت گانا روک کو موسیقی کو بند کرنے کا حکم دیتے ہیں جب انہیں اذان کی آواز سنائی دیتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میوزک کنسرٹ میں شریک مہمانوں کو بھی اذان کا احترام کرنے کا کہتے ہوئے شور نہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

لوگوں نے گلوکار کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ
لوگوں نے گلوکار کی تعریفیں کیں—اسکرین شاٹ

ساحر علی بگا کی جانب سے دوران پرفارمنس اذان کے احترام میں گانے کو بند کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان کی تعریفیں کیں اور امید کا اظہار کیا کہ گلوکار ہمیشہ ایسے ہی اذان کا احترام کریں گے۔

لوگوں نے ساحر علی بگا کے عمل کو سراہا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے ساحر علی بگا کے عمل کو سراہا—اسکرین شاٹ

کچھ لوگوں نے ان کے عمل کو سراہتے ہوئے لکھا کہ شکر ہے کہ انہیں اذان کے احترام کا خیال آیا، ورنہ شوبز شخصیات خود کو پتا نہیں کیا سمجھ بیٹھتی ہیں۔

بعض مداحوں نے ساحر علی بگا کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ بطور مسلمان ہم سب پر فرض ہے کہ اذان کا احترام کیا جائے اور گلوکار کا عمل اچھا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں