• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

دورۂ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

شائع February 22, 2022 اپ ڈیٹ March 2, 2022
3 ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہت سے نامور کھلاڑیوں کو ریسٹ دیا جائے گا — فائل فوٹو: اے ایف پی
3 ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہت سے نامور کھلاڑیوں کو ریسٹ دیا جائے گا — فائل فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا نے اگلے ماہ 3ون ڈے اور ایک ٹو ٹوئنٹی پر مشتمل دورہ پاکستان کے لیے وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔

16 رکنی اسکواڈ میں شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، مچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا 1998 کے بعد پہلے دورۂ پاکستان کا اعلان

آسٹریلیا نے 24 سالوں میں اپنے پہلے دورۂ پاکستان کے لیے مضبوط ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے بعد کھیلے جانے والے 3 ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہت سے ٹاپ کھلاڑیوں کو ریسٹ دیا جائے گا۔

اسکواڈ میں ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کو شامل نہیں کیا گیا۔

آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ کو رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان روانہ ہونا ہے جس میں 3 ٹیسٹ میں سے پہلا میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہونا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری

چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ ہم نے کئی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ایک باصلاحیت اور ورسٹائل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسکواڈ اس دورے میں کامیابی سے مقابلہ کر سکتا ہے اور آئندہ ہونتے والے اہم ٹورنامنٹس کی جانب اپنی پیش رفت جاری رکھ سکتا ہے۔

آئی پی ایل کے سبب محدود اوورز کے میچز سے چند کھلاڑی دستبردار

ڈیوڈ وارنر اور کمنز ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ان دونوں کھلاڑیوں کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں معاہدے ہیں اور وہ میکسویل اور ہیزل وُڈ کے ہمراہ لیگ میں شرکت کریں گے۔

تاہم آسٹریلین چیف سلیکٹر جارج بیلی نے تصدیق کی کہ یہ تمام کھلاڑی پانچ اپریل کو پاکستان کے خلاف واحد ٹی20 میچ کے بعد ہی آئی پی ایل میں اپنی اپنی فرنچائزوں کو دستیاب ہوں گے۔

میکسویل کو شادی کی وجہ سے دورے سے استثنی اور چھٹی دی گئی جبکہ بقیہ کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

ٹیسٹ میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑی محدود اوورز کے میچز کے لیے دورے کے لیے اسکواڈ میں شامل ہوں گے، پہلا ون ڈے 29 مارچ کو راولپنڈی میں بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کی ٹیم کے تمام کھلاڑی دورۂ پاکستان کیلئے بھرپور تیار

پاکستان میں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ بحالی کے لیے بگ تھری ممالک میں سے آسٹریلین کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان پر آنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

1998 کے بعد 24 سالوں میں آسٹریلیا کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا، دونوں ممالک کے بیچ 4 مارچ سے 5 اپریل کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہوگا، دوسرا میچ 12 مارچ سے کراچی میں ہوگا جبکہ آخری ٹیسٹ کی میزبانی 21 مارچ سے لاہور کرے گا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن اگر، جیسن بیرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو سومی ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے مضبوط اسکواڈ کا اعلان رواں ماہ کے اوائل میں ہی کیا جاچکا ہے۔

آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ: پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن ایگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹیوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لوباشانے، نیتھن لیون، مچل مارش، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2024
کارٹون : 11 جون 2024