• KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm

وزیر اعظم آج خطاب میں پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے، پرویز خٹک

شائع February 28, 2022
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان گریجویٹ جوانوں کیلئے اعلان  کریں گے—فائل فوٹو: اے این پی
وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان گریجویٹ جوانوں کیلئے اعلان کریں گے—فائل فوٹو: اے این پی

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہےکہ وزیر اعظم پاکستان قوم سے خطاب میں پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی جبکہ نوجوانوں کو وظیفہ دینے کا اعلان کریں گے۔

اپنےحلقے میں جلسے سے خطاب میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خطاب میں 4 چیزیں شامل ہوں گی، عمران خان پیٹرول، بجلی اور گریجویٹ افراد کے حوالے سے بات کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیٹرول 10 روپے سستا کردیا جائے گا، اس مد میں حکومت نے ڈھائی سو ارب روپے سبسڈی دی ہے، پیٹرول 4 ماہ تک مہنگا نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر عالمی سطح پر حالات ٹھیک ہوگئے تو پیٹرول کی قیمتیں مزید کم ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں: کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، وزیراعظم کے خلاف نہیں ہوں، پرویز خٹک

وزیر دفاع نے مزید دعویٰ کیا کہ بجلی کی قیمت بھی 5 روپے تک کمی کی جائے گی جبکہ وزیر اعظم گریجویٹ نوجوانوں کے لیے وظیفے کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بی اے پاس ہر نوجوان کو ماہانہ 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قوم سے خطاب میں روس اور یوکرین تنازع کے بعد سامنے آنے والے معاشی اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہے، ڈراما کامیاب نہیں ہوگا، پرویز خٹک

علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی رتو ڈیرو میں ریلی سے خطاب کرتے وزیر اعظم کے خطاب کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان ایک خطاب جس میں بڑا اعلان کیا جائےگا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے خطاب کے دوران یوکرین پر روسی حملے کے بعد ابھرتی ہوئی عالمی صورتحال خصوصاً دنیا کی معشیت اور پاکستان پر اس کے متوقع اثرات کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے وزیر اعظم ان اطلاعات کے پیش نظر قوم سے خطاب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن کے مطابق تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے، اضافی پیٹرولیم لیوی کے اطلاق اور کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث یکم مارچ سے تمام اہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 8 سے 10 روپے تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز خٹک کو جلسے سے دور رہنے کا مشورہ

اس سے قبل 15 فروری کو حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق تمام پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جبکہ مہنگائی کے اثرات پر قابو پانے کے لیے تمام مصنوعات پر سیلز ٹیکس کو صفر کردیا گیا تھا۔

اگر حکومت پیٹرولیم لیوی میں 4 روپے فی لیٹر ماہانہ اضافے کے عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتی ہے، تو پیٹرول کی ایکس ڈپو سیل قیمت میں تقریباً 9.60 روپے فی لیٹر اور اس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کے لیے 8.50 روپے اضافے کا امکان ہے۔

حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے اور تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے پر عوام میں بھی ناراضی پائی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024