• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:56pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:33pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:56pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:33pm

کراچی: ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

شائع June 9, 2023
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

کراچی کے ضلع شرقی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر ماحولیاتی نمونوں میں رواں سال کے پہلے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں پاکستان پولیو لیبارٹری کے مطابق یہ نمونے 15 مئی کو لیے گئے تھے۔

کراچی میں آخری بار سال 2022 میں لانڈھی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔

این آئی ایچ کے عہدیدار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیوریج میں وائرس کی موجودگی سے پتہ چلتا ہے کہ اس علاقے میں بچوں کی قوت مدافعت میں کمی ہے اور انہیں بیماری کا خطرہ ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پولیو پروگرام پہلے ہی ہر ماہ ملک بھر سے 114 ماحولیاتی مقامات پر پولیو وائرس کی جانچ کر رہا ہے، جن علاقوں میں زیادہ خطرہ ہے، وہاں سے اضافی سیوریج کے نمونے جمع کیے جارہے ہیں’۔

کارٹون

کارٹون : 11 ستمبر 2024
کارٹون : 10 ستمبر 2024