• KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:28am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:37am
  • KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:28am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:37am

کیا آپ کا بچہ بھی اسکول میں اچھا اور گھر میں بُرا برتاؤ کرتا ہے؟

شائع November 13, 2023
— فائل فوٹو: اسٹاک امیجز
— فائل فوٹو: اسٹاک امیجز

والدین اس بات سے واقف ہوں گے کہ ان کا بچہ اسکول میں استاد اور دیگر لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کر رہا ہے لیکن گھر میں ان کا رویہ تبدیل ہوجاتا ہے، آخر بچے ایسا کیوں کرتے ہیں؟

کیا آپ نے بعض اوقات اپنے بچوں میں یہ تبدیلی دیکھی ہے کہ جب وہ اپنے دوستوں کے گھر جاتے ہیں تو ایک دوسرے سے نرم مزاج کے ساتھ ’پلیز‘ یا ’شکریہ‘ کے الفاظ استعمال کرتے ہیں، لیکن گھر آنے کے بعد ان کے مزاج میں تبدیلی آجاتی ہے اور وہ آپ سے کبھی کبھار بدتمیزی کرنے لگ جاتے ہیں؟

جب وہ پڑوسیوں سے ملنے جاتے ہیں تو تمام اصولوں پر عمل کرتے ہیں لیکن اپنے گھر میں زور سے دروازہ بند کرتے ہیں یا تیز آواز میں بولتے ہیں یا پھر انہیں مسلسل تمیز کے دائرے میں رہنے کے اصول یاد کروائے جاتے ہیں۔

بچوں کے ایسے رویے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں، اسی بارے میں ہم آج یہاں بات کریں گے اور ساتھ ہی ہم اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

فائل فوٹو: اسٹاک امیجز
فائل فوٹو: اسٹاک امیجز

بچے فطری طور پر متجسس ہوتے ہیں

گارجین کی رپورٹ کے مطابق کرٹن یونیورسٹی میں کلینیکل سائیکالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ٹرویور میزوچلی کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ کھیلنے کے بعد یا اسکول میں ایک لمبا دن گزارنے کے بعد جب چھوٹے بچے تھک جاتے ہیں تو ان کے اندر توانائی کم رہ جاتی ہے، بچے فطری طور پر متجسس ہوتے ہیں اور وہ بعض اوقات غلط برتاؤ صرف یہ دیکھنے کے لیے کرتے ہیں کہ اب کیا ہوتا ہے۔

البتہ کچھ بچے دوسروں کے مقابلے بہت زیادہ بُرا برتاؤ کرتے ہیں، اس کو سمجھنے کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ بچے اس طرح کا برتاؤ کیوں کرتے ہیں۔

شروع سے ہی بچے جو کام کرتے ہیں اس کے پیچھے وجوہات جلد معلوم ہوجاتی ہیں، مثال کے طور پر بچے رونے کے ذریعے بتاتے ہیں کہ انہیں فلاں چیز چاہیے یا والدین کو فوری طور پر پتا چل جاتا ہے کہ گیلے ڈائپر کو تبدیل کرنے یا انہیں کھانا کھلانے سے بچہ رونا شروع کردے گا، جب بچہ مسکراتا ہے تو آپ بھی عموماً مسکراتے ہیں یا انہیں گلے لگ کر پیار کرتے ہیں۔

لہٰذا بچے جلد سمجھ جاتے ہیں کہ وہ اپنے رویے یا اشاروں سے دوسروں کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

’بچے والدین کا بُرا رویہ فوری سیکھ جاتے ہیں‘

پروفیسر ٹرویور میزوچلی کا کہنا ہے کہ بعض اوقات جب والدین یا بہن بھائی غلط برتاؤ پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہیں تو بچے یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ برا رویہ یا بُرا سلوک کرنے سے وہ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں جو وہ چاہتے ہیں، اس طرح بچے یہ سیکھتے ہیں کہ بُرا رویہ کرنے سے انہیں کیا سزا مل سکتی ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پتا چلتا ہے کہ جب وہ اپنے بڑوں کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے اور اس کے خلاف جائیں گے تو والدین ان پر اضافی توجہ دیتے ہیں، اس توجہ کے نتیجے میں بچے آپ سے بحث کرتے ہیں یا آپ انہیں بار بار کسی بات کے بارے میں یاد دہانی کرواتے ہیں۔

اس دوران بچے یہ بھی سیکھتے ہیں کہ جب وہ رونا شروع کریں گے تو انہیں ان کی پسند کی چیزیں مل جائیں گی۔

فائل فوٹو: اسٹاک امیجز
فائل فوٹو: اسٹاک امیجز

’بچے اسکول میں اچھا برتاؤ کیوں کرتے ہیں؟‘

جب بچے ان لوگوں کے ساتھ ہوتے ہیں جن سے وہ اتنے مانوس نہیں ہوتے ہیں، تو انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ وہ لوگ ان کے رویے پر کیا ردعمل ظاہر کریں گے، ان حالات میں اچھا برتاؤ کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

بچے گھر کے مقابلے اسکول میں بھی بہتر کام کرتے ہیں کیونکہ ان کے ساتھ استاد ہوتا ہے جو جماعت میں بہتر نظام لے کر چلتا ہے، مثال کے طور پر وہ بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں مصروف رکھتے ہیں، اچھے برتاؤ کے لیے ان کی تعریف کی جاتی ہے اور انعامات دیے جاتے ہیں۔

والدین کیا کر سکتے ہیں؟

اچھی بات یہ ہے کہ اگر بچے ایک جگہ پر اچھا برتاؤ کرتے ہیں، جیسا کہ اسکول میں، تو وہ گھر میں بھی ایسا ہی برتاؤ کر سکتے ہیں، اگر والدین اپنی طرف سے تھوڑی سے کوشش کریں تو ایسا ممکن ہے۔

اس حوالے سے پروفیسر ٹرویور میزوچلی نے والدین کو مشورے دیے ہیں۔

بچوں کے ساتھ روٹین مرتب کریں

جب آپ کا بچہ اسکول یا باہر سے گھر آتا ہے تو انہیں تھوڑا آرام کرنے دیں، صحت بخش ناشتہ فراہم کریں اور پھر تفریحی اور دلچسپ سرگرمیوں میں مشغول رہنے کی کوشش کروائیں۔

بچوں کی سرگرمیوں کے ساتھ آپ بھی ان کے ساتھ حصہ لیں، مثال کے طور پر رنگ بھرنا، ورزش کرنا، بھاگنا وغیرہ

فائل فوٹو: اسٹاک امیجز
فائل فوٹو: اسٹاک امیجز

گھر کے اصول طے کریں

گھر میں کچھ سادہ اصول طے کریں جس سے یہ واضح ہو کہ آپ ان سے کیسا سلوک کرنے کی توقع رکھتے ہیں، مثال کے طور پر دھیمی آواز میں بات کرنا، کھلونوں سے کھیلنے کے بعد انہیں ڈبے میں رکھ لینا وغیرہ۔

بچوں کے اچھے سلوک کو نوٹ کریں

اپنے بچوں کی اچھی عادات پر ان کی تعریف کریں، انہیں انعام دیں، اگر آپ صرف ان کے بُرے رویے پر توجہ دیں گے تو بچہ مزید چڑچڑاہٹ کا شکار ہوسکتا ہے۔

اپنے بچوں کے ساتھ تھوڑا وقت گزاریں

والدین کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ اکیلے وقت گزاریں، ایسا کرنے سے بچہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے آپ سے مدد طلب کر سکتا ہے، والدین کے اس رویے سے بچے کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے والدین ہر وقت ان کے ساتھ موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 نومبر 2024
کارٹون : 10 نومبر 2024