پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما نے کہا ہے کہ چند وکلا کے گروپ نے تحریک انصاف پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وکلا کا ٹولہ ٹکٹیں بانٹ رہا ہے، کل سے تحریک انصاف کے مرکزی دفتر کے باہر کارکنان کا احتجاج جاری ہے۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات لاہور جم خانہ کے طرح ہوئے، یہ ایک سیاسی جماعت کے انتخابات کو جم خانہ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت 5 درخواست گزار عدالت میں تھے، لیکن ہمیں نوٹس تک نہیں ملا، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں