• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

بیٹی نے خلع لی تھی، والد ثانیہ مرزا

شائع January 20, 2024
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی دوسری شادی کے بعد اب بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کے والد نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بیٹی نے خلع لی تھی۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں سامنے آئیں اور تب سے اب تک دونوں کی طلاقوں کی افواہیں ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے گزشتہ دو سال واضح طور پر اختلافات اور طلاقوں پر کوئی رد عمل نہیں دیا لیکن اب کرکٹر کی دوسری شادی سے ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کی خبریں تیز ہوگئی ہیں۔

شعیب ملک کے اہل خانہ نے بھی مبہم انداز میں کرکٹر کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی۔

شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی نے خلع لیا تھا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بیٹی کی خلع سے متعلق بتایا۔

عمران مرزا نے مختصر بتایا کہ ان کی بیٹی نے اسلام میں عورت کو دیے گئے حق خلع کا استعمال کیا جو کہ عورت کی جانب سے شوہر کو طلاق دینا یا اس سے طلاق لینا ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی بیٹی نے خلع کیوں لی اور کب انہوں نے خلع کے لیے کہاں کی عدالت سے رجوع کیا تھا؟

کارٹون

کارٹون : 2 جون 2024
کارٹون : 1 جون 2024