• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع

شائع February 22, 2024
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی سے متعلق کیس پر سماعت کی—فائل فوٹو: رائٹرز
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی سے متعلق کیس پر سماعت کی—فائل فوٹو: رائٹرز

انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر پر حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی سے متعلق کیس پر سماعت کی ۔

عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

پسِ منظر

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد بڑے پیمانے پر پُرتشدد مظاہرے ہوئے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کی بنیاد پر ریاست نے ان کی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا۔

فسادات کے دوران توڑ پھوڑ اور تنصیبات جلانے کے بعد سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جو لاہور کے کور کمانڈر کی رہائش بھی ہے۔

اگست میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان دونوں فوجی تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئیں۔

ایک ذرائع نے بتایا تھا کہ جی آئی ٹی کے سربراہ، ڈی آئی جی (تفتیش) عمران کشور اور دیگر اراکین نے ان سے پوچھ گچھ کی تھی، دوران سوالات مبینہ طور پر عظمیٰ خان نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر اپنی موجودگی کو تسلیم کیا تھا، تاہم علیمہ خان نے اپنی موجودگی کو مسترد کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024