• KHI: Partly Cloudy 16.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Cloudy 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Cloudy 13.5°C

بلوچستان: حب میں ایک درجن نیٹو ٹینکر نذرِ آتش

شائع September 16, 2013

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں نیٹو اور امریکی افواج کو ایندھن لے جانے والے ٹینکروں کو نامعلوم شرپسندوں نے اتوار، 15 ستمبر کی رات کو نذرِ آتش کردیا۔ تصویر رائٹرز
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں نیٹو اور امریکی افواج کو ایندھن لے جانے والے ٹینکروں کو نامعلوم شرپسندوں نے اتوار، 15 ستمبر کی رات کو نذرِ آتش کردیا۔ تصویر رائٹرز

کوئٹہ: مسلح شرپسندوں نے امریکہ اور نیٹو افواج کیلئے ایندھن لے جانے والے کم ازکم بارہ نیٹو ٹینکرز کو آگ لگادی ہے۔

یہ واقعہ اتوار کی رات کو کراچ سے کچھ کلومیٹر دور بلوچستان کے ایک صنعتی شہر حب میں پیش آیا ہے۔

ایک پولیس افسر عارف علی نے ڈان ڈاٹ کام کو ٹیلیفون پر بتایا کہ لسبیلہ ضلع کے اہم شہر حب میں ایک ہوٹل کے پاس کھڑے ایک درجن ٹینکروں پر دس سے پندرہ مسلح افراد نے راکٹ اور دستی بم برسائے جس سے انہیں آگ لگ گئی۔

حملے کے فوری بعد ٹینکروں میں آگ بھڑک اُٹھی۔ ' یہاں تک کہ دو گھنٹے بعد بھی، آگ کے شعلے دیکھے جاسکتے تھے،' علی نے کہا۔ انہوں نے بتایا کہ قریبی ہوٹل اور دکانیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

واقعے کے بعد ہی حب شہر سے فائر بریگیڈز کو طلب کیا گیا جنہوں نے آگ کے شعلوں کو بجھانے کی کوشش کی۔ ' فائر فائٹروں کو آگ ٹھنڈی کرنے کیلئے شدید جدوجہد کرنا پڑی،' ایک پولیس افسر نے کہا۔

ٹینکروں کی اصل تعداد آگ بجھانے کے بعد ہی معلوم کی جاسکے گی، انہوں نے کہا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر ( ڈی پی او) لسبیلہ احمد نواز چیمہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے فائرنگ اور راکٹ کے واقعات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کی کوئی آواز نہیں آئی تاہم اس میں آئی ای ڈی بلاسٹ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

اس کے بعد حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے تاہم کوئی ڈرائیور ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور وہ اس حادثے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اب تک کسی بھی گروہ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025